You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو عيسى محمد بن عيسى الترمذي
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ أَبِي الْخَيْرِ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِيَّاكُمْ وَالدُّخُولَ عَلَى النِّسَاءِ فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ الْأَنْصَارِ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَفَرَأَيْتَ الْحَمْوَ قَالَ الْحَمْوُ الْمَوْتُ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عُمَرَ وَجَابِرٍ وَعَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَإِنَّمَا مَعْنَى كَرَاهِيَةِ الدُّخُولِ عَلَى النِّسَاءِ عَلَى نَحْوِ مَا رُوِيَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَخْلُوَنَّ رَجُلٌ بِامْرَأَةٍ إِلَّا كَانَ ثَالِثَهُمَا الشَّيْطَانُ وَمَعْنَى قَوْلِهِ الْحَمْوُ يُقَالُ هُوَ أَخُو الزَّوْجِ كَأَنَّهُ كَرِهَ لَهُ أَنْ يَخْلُوَ بِهَا
Uqbah bin Amir narrated that The Messenger of Allah said: “Beware of entering upon women.” So a man from the Ansar said: ‘”O Messenger of Allah! What do you think about Hamu? So he said: “The Hamu is death.”
عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: عورتوں کے پاس خلوت (تنہائی) میں آنے سے بچو،اس پر انصار کے ایک شخص نے کہا: اللہ کے رسول ! دیور (شوہر کے بھائی) کے بارے میں کیاخیال ہے؟ آپ نے فرمایا: دیور موت ہے۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱- عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اس باب میں عمر، جابر اور عمرو بن عاص رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۳- عورتوں کے پاس خلوت(تنہائی) میں آنے کی حرمت کا مطلب وہی ہے جو نبی اکرمﷺ سے مروی ہے کہ آپ نے فرمایا: کوئی شخص کسی عورت کے ساتھ خلوت(تنہائی) میں ہوتاہے تو اس کا تیسرا شیطان ہوتاہے، ۴- حمو، شوہر کے بھائی یعنی دیور کو کہتے ہیں، گویا آپ نے دیورکے بھاوج کے ساتھ تنہائی میں ہونے کوحرام قراردیا ہے۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/النکاح ۱۱۱ (۵۲۳۲)، صحیح مسلم/السلام ۸ (۲۱۷۲) (تحفة الأشراف : ۹۹۵۸) مسند احمد (۴/۱۴۹، ۱۵۳)، سنن الدارمی/الاستئذان ۱۴ (۲۶۸۴)