You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو عيسى محمد بن عيسى الترمذي
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ قَالَ مَرَّ سَلْمَانُ الْفَارِسِيُّ بِشُرَحْبِيلَ بْنِ السِّمْطِ وَهُوَ فِي مُرَابَطٍ لَهُ وَقَدْ شَقَّ عَلَيْهِ وَعَلَى أَصْحَابِهِ قَالَ أَلَا أُحَدِّثُكَ يَا ابْنَ السِّمْطِ بِحَدِيثٍ سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ بَلَى قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ رِبَاطُ يَوْمٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَفْضَلُ وَرُبَّمَا قَالَ خَيْرٌ مِنْ صِيَامِ شَهْرٍ وَقِيَامِهِ وَمَنْ مَاتَ فِيهِ وُقِيَ فِتْنَةَ الْقَبْرِ وَنُمِّيَ لَهُ عَمَلُهُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ
Narrated Muhammad bin Al-Munkadir: Salman Al-Farisi passed by Shurahbil bin As-Simt while he was in garrison in which he and his companions were suffering from difficulties. He said to him: 'Shall I narrate to you - O Ibn As-Simt - a Hadith I heard from the Messenger of Allah (ﷺ) ?' He said: 'Of course.' He said: 'I heard the Messenger of Allah (ﷺ) saying: (Ribat) Guarding the frontier for a day in the cause of Allah is more virtuous - and perhaps he said: better, than fasting a month and standing (in prayer) for it. And whoever dies in it, he is protected from the trials of the grave, and his deeds (continuously) multiplied until the Day of Resurrection. [Abu 'Eisa said:] This Hadith is Hasan.
محمدبن منکدر کہتے ہیں: سلمان فارسی رضی اللہ عنہ شرحبیل بن سمط کے پاس سے گزرے ،وہ اپنے مرابط (سرحد پر پاسبانی کی جگہ) میں تھے ، ان پر اور ان کے ساتھیوں پر وہاں رہناگراں گزررہاتھا، سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے کہا: ابن سمط ؟ کیا میں تم سے وہ حدیث بیان نہ کروں جسے میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے؟ انہوں نے کہا:کیوں نہیں، سلمان رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کوفرماتے سنا: اللہ کی راہ میں ایک دن کی پاسبانی ایک ما ہ صوم رکھنے اورتہجدپڑھنے سے افضل ہے ، آپ نے افضل کی بجائے کبھی خیر(بہترہے) کا لفظ کہا: اورجو شخص اس حالت میں وفات پاگیا، وہ عذاب قبرسے محفوظ رہے گا اورقیامت تک اس کا عمل بڑھایا جائے گا ۱؎ ۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
وضاحت: ۱؎ : یعنی مرنے سے اس کے ثواب کا سلسلہ منقطع نہیں ہو گا، بلکہ تاقیامت جاری رہے گا۔