You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو عيسى محمد بن عيسى الترمذي
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
Al-Harith bin Suwaid said: 'Abdullah [bin Mas'ud] narrated two Ahadith to us, one of them from himself and the other from the Prophet (s.a.w). 'Abdullah said: 'The believer sees his sins as if he was at the base of a mountain, fearing that it was about to fall upon him. The wicked person sees his sins as if (they are) flies are hitting his nose he said: Like this - motioning with his hand - to get them to fly away.
حارث بن سوید کہتے ہیں کہ ہم سے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے دوحدیثیں بیان کیں ، ایک اپنی طرف سے اور دوسری نبی اکرم ﷺ کی طرف سے (یعنی ایک موقوف اور دوسری مرفوع) عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: مومن اپنے گناہ کو ایسادیکھتا ہے گویاوہ پہاڑ کی جڑ میں ہے۔ڈرتاہے کہ اس پر وہ گر نہ پڑے ۱؎ ، اور فاجر اپنے گناہ کو ایک مکھی کے مانند دیکھتاہے جو اس کی ناک پر بیٹھی ہوئی ہے، اس نے ہاتھ سے اشارہ کیا اور وہ اڑگئی ۲؎ ۔
وضاحت: ۱؎ : یعنی اسے عذاب الٰہی کا پہاڑ اپنے سامنے نظر آتا ہے۔ ۲؎ : یعنی ایک فاجر شخص اپنے گناہ کے سلسلہ میں بےخوف ہوتا ہے اور اس کی نگاہ میں اس گناہ کی کوئی اہمیت نہیں، نہ ہی اسے اس پر کوئی افسوس ہوتا ہے بلکہ اس کی حیثیت اس مکھی کی طرح ہے جو ناک پر بیٹھی ہو اور ہاتھ کے اشارہ سے بھاگ جائے، اسی طرح اس کے عقل و فہم میں اس گناہ کا کوئی تصور باقی نہیں رہتا یہ ابن مسعود کی موقوف روایت ہے، (مرفوع کا ذکر آگے ہے)۔