You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو عيسى محمد بن عيسى الترمذي
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَدْرِي مَا حَقُّ اللَّهِ عَلَى الْعِبَادِ قُلْتُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ قَالَ فَإِنَّ حَقَّهُ عَلَيْهِمْ أَنْ يَعْبُدُوهُ وَلَا يُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا قَالَ أَتَدْرِي مَا حَقُّهُمْ عَلَيْهِ إِذَا فَعَلَوْا ذَلِكَ قُلْتُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ قَالَ أَنْ لَا يُعَذِّبَهُمْ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رُوِيَ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ
Narrated Mu'adh bin Jabal: that the Messenger of Allah (ﷺ) said: Do you know what Allah's right upon His slaves is? I said: Allah and His Messenger know best. He said: His right upon them is that they worship Him alone and do not associate any partners with Him. He said: And do you know what their right over Allah is if they do that? I said: Allah and His Messenger know best. He said: That He will not punish them.
معاذبن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کیا تمہیں معلوم ہے کہ بندوں پر اللہ کاحق کیا ہے؟ میں نے کہا: اللہ اور اس کے رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں۔ آپ نے فرمایا: اس کا حق بندوں پر یہ ہے کہ بندے اس کی عبادت کریں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں۔ (پھر) آپ نے کہا: کیا تم یہ بھی جانتے ہو کہ جب لوگ ایسا کریں تو اللہ پر ان کاکیا حق ہے؟میں نے کہا: اللہ اوراس کے رسول بہتر جانتے ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ان کا حق اللہ پر یہ ہے کہ وہ انہیں عذاب نہ دے۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے ، ۲- یہ حدیث متعدد سندوں سے معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الجھاد ۴۶ (۲۸۵۶)، واللباس ۱۰۱ (۵۹۶۷)، والاستئذان ۳۰ (۶۲۶۷)، والرقاق ۳۷ (۶۵۰۰)، والتوحید ۱ (۷۳۷۳)، صحیح مسلم/الإیمان ۱۰ (۳۰)، سنن ابن ماجہ/الزہد ۳۵ (۴۲۹۶) (تحفة الأشراف : ۱۱۳۵۱)