You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو عيسى محمد بن عيسى الترمذي
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ دَاوُدَ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ عَلْقَمَةَ قَالَ قُلْتُ لِابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ هَلْ صَحِبَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةَ الْجِنِّ مِنْكُمْ أَحَدٌ قَالَ مَا صَحِبَهُ مِنَّا أَحَدٌ وَلَكِنْ قَدْ افْتَقَدْنَاهُ ذَاتَ لَيْلَةٍ وَهُوَ بِمَكَّةَ فَقُلْنَا اغْتِيلَ أَوْ اسْتُطِيرَ مَا فُعِلَ بِهِ فَبِتْنَا بِشَرِّ لَيْلَةٍ بَاتَ بِهَا قَوْمٌ حَتَّى إِذَا أَصْبَحْنَا أَوْ كَانَ فِي وَجْهِ الصُّبْحِ إِذَا نَحْنُ بِهِ يَجِيءُ مِنْ قِبَلِ حِرَاءَ قَالَ فَذَكَرُوا لَهُ الَّذِي كَانُوا فِيهِ فَقَالَ أَتَانِي دَاعِي الْجِنِّ فَأَتَيْتُهُمْ فَقَرَأْتُ عَلَيْهِمْ فَانْطَلَقَ فَأَرَانَا آثَارَهُمْ وَآثَارَ نِيرَانِهِمْ قَالَ الشَّعْبِيُّ وَسَأَلُوهُ الزَّادَ وَكَانُوا مِنْ جِنِّ الْجَزِيرَةِ فَقَالَ كُلُّ عَظْمٍ يُذْكَرُ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ يَقَعُ فِي أَيْدِيكُمْ أَوْفَرَ مَا كَانَ لَحْمًا وَكُلُّ بَعْرَةٍ أَوْ رَوْثَةٍ عَلَفٌ لِدَوَابِّكُمْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَا تَسْتَنْجُوا بِهِمَا فَإِنَّهُمَا زَادُ إِخْوَانِكُمْ الْجِنِّ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
Narrated Ash-Sha'bi: that 'Alqamah said: I said to Ibn Mas'ud, may Allah be pleased with him: 'Did any of you accompany the Prophet (ﷺ) on the Night of the Jinn?' He said: 'None of us accompanied him. One night, while he was in Makkah, we could not find him. We said: He has been murdered [or] snatched, what has happened to him? So we spent the worst night a people could spend until the morning' or 'it was about dawn when we saw him coming from the direction of Hira.' He said: 'They told him about what they had went through.' So he (ﷺ) said: 'Someone from the Jinn came to invite me, so I went to them to recite for them.' He said: So we went and saw their tracks and the traces of their camp fire.' Ash-Sha'bi said: They asked him about their provisions - and they were Jinns of Mesopotamia - so he said: 'Every bone upon which Allah's name has not been mentioned, that falls into your hands, and every dropping of dung is fodder for your beasts.' So the Messenger of Allah (ﷺ) said: Do not perform Istinja with them for indeed they are provisions for your brothers among the Jinns.
علقمہ کہتے ہیں کہ میں نے ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے کہا:کیا جنوں والی رات میں آپ لوگوں میں سے کوئی نبی اکرمﷺکے ساتھ تھا؟ انہوں نے کہا: ہم میں سے کوئی آپ کے ساتھ نہیں تھا، آپ مکہ میں تھے اس وقت کی بات ہے، ایک رات ہم نے آپ کو نائب پایا، ہم نے کہا: آپ کا اغوا کرلیاگیا ہے یا(جن) اڑا لے گئے ہیں، آپ کے ساتھ کیاکیاگیا ہے؟ بری سے بری رات جو کوئی قوم گزار سکتی ہے ہم نے ویسی ہی اضطراب وبے چینی کی رات گزاری، یہاں تک کہ جب صبح ہوئی، یا صبح تڑکے کا وقت تھا اچانک ہم نے دیکھا کہ آپ حرا کی جانب سے تشریف لارہے ہیں، لوگوں نے آپ سے اپنی اس فکر وتشویش کا ذکر کیا جس سے وہ رات کے وقت دوچار تھے، آپﷺنے فرمایا: جنوں کا قاصد (مجھے بلانے) آیا، تو میں ان کے پاس گیا، اور انہیں قرآن پڑھ کر سنایا، ابن مسعود کہتے ہیں:ـ پھر آپ اٹھ کر چلے اورہمیں ان کے آثار (نشانات وثبوت) دکھائے، اور ان کی آگ کے نشانات دکھائے۔ شعبی کہتے ہیں: جنوں نے آپ سے توشہ مانگا ، اور وہ جزیرہ کے رہنے والے جن تھے، آپ نے فرمایا: ہر ہڈی جس پر اللہ کا نام لیاجائے گا تمہارے ہاتھ میں پہنچ کر پہلے سے زیادہ گوشت والی بن جائے گی، ہر مینگنی اور لید (گوبر) تمہارے جانوروں کا چارہ ہے ، پھر رسول اللہ ﷺنے (صحابہ سے) فرمایا: (اسی وجہ سے) ان دونوں چیزوں سے استنجا نہ کرو کیوں کہ یہ دونوں چیزیں تمہارے بھائی جنوں کی خوراک ہیں۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الصلاة ۳۳ (۴۵۰)، سنن ابی داود/ الطھارة ۴۲ (۸۵) (تحفة الأشراف : ۹۳۶۳)