You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو عيسى محمد بن عيسى الترمذي
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَاطِبٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةَ ثُمَّ لَتُسْأَلُنَّ يَوْمَئِذٍ عَنْ النَّعِيمِ قَالَ الزُّبَيْرُ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَأَيُّ النَّعِيمِ نُسْأَلُ عَنْهُ وَإِنَّمَا هُمَا الْأَسْوَدَانِ التَّمْرُ وَالْمَاءُ قَالَ أَمَا إِنَّهُ سَيَكُونُ قَالَ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ
Abdullah bin Az-Zubair bin Al-Awwam narrated from his father who said: “When the following was revealed: Then on that Day, you shall be asked about the delights!’ Az-Zubair said: ‘O Messenger of Allah! Which are the delights that we will be asked about, when they (delights) are but the two black things: dates and water?’ He said: ‘But it is what shall come.’”
زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب آیت { ثُمَّ لَتُسْأَلُنَّ یَوْمَئِذٍ عَنْ النَّعِیمِ} ۱؎ نازل ہوئی تو زبیر رضی اللہ عنہ نے کہا:اللہ کے رسول ! کن نعمتوں کے بارے میں ہم سے پوچھا جائے گا؟ ہمیں تو صرف دوہی (کالی) نعمتیں حاصل ہیں، ایک کھجور اور دوسرے پانی ۲؎ آپ نے فرمایا: عنقریب وہ بھی ہوجائیں گی۳؎ ۔امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن ہے۔
وضاحت: ۱؎ : یعنی ان دونوں نعمتوں کے بارے میں بھی پوچھا جائے گا، اور دوسرے اور بہت سی نعمتیں بھی حاصل ہو جائیں گی۔ ۲؎ : مدینہ کی کھجوریں عموماً کالی ہوتی تھیں، اور پانی کو غالباً کالا کہہ دیا جاتا تھا اس لیے ان دونوں کو عرب «الاسودان» (دو کالے کھانے) کہا کرتے تھے۔