You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو عيسى محمد بن عيسى الترمذي
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، أَخْبَرَنَا مَيْمُونٌ أَبُو حَمْزَةَ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ مَوْلَى طَلْحَةَ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: رَأَى النَّبِيُّ ﷺ غُلاَمًا لَنَا يُقَالُ لَهُ: أَفْلَحُ إِذَا سَجَدَ نَفَخَ فَقَالَ: يَا أَفْلَحُ! تَرِّبْ وَجْهَكَ. قَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ: وَكَرِهَ عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ النَّفْخَ فِي الصَّلاَةِ. وَقَالَ: إِنْ نَفَخَ لَمْ يَقْطَعْ صَلاَتَهُ قَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ: وَبِهِ نَأْخُذُ. قَالَ أَبُو عِيسَى: وَرَوَى بَعْضُهُمْ عَنْ أَبِي حَمْزَةَ هَذَا الْحَدِيثَ، وَقَالَ: مَوْلًى لَنَا يُقَالُ لَهُ رَبَاحٌ
Umm Salamah narrated: The Prophet (S) saw a boy of ours - called Aflah - blowing when he prostrated. So he said: 'O Aflah! Put your face in the dirt.'
ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرمﷺ نے ہمارے (گھرکے) ایک لڑکے کودیکھا جسے افلح کہاجاتاتھا کہ جب وہ سجدہ کرتاتو پھونک مارتاہے، توآپ نے فرمایا :افلح ! اپنے چہرے کو گرد آلود ہ کر ۱؎ ۔احمد بن منیع کہتے ہیں کہ عباد بن العوام نے صلاۃ میں پھونک مارنے کو مکروہ قراردیاہے اورکہا ہے کہ اگر کسی نے پھونک مارہی دی تواس کی صلاۃ باطل نہ ہوگی۔ احمد بن منیع کہتے ہیں کہ اسی کو ہم بھی اختیارکرتے ہیں۔امام ترمذی کہتے ہیں: اس حدیث کو بعض دیگر لوگوں نے ابوحمزہ کے واسطہ سے روایت کی ہے ۔ اور غُلاَمًا لَنَا یُقَالُ لَہُ أَفْلَحُ کے بجائے مَوْلًی لَنَا یُقَالُ لَہُ رَبَاحٌ (ہمارے مولیٰ کو جسے رباح کہاجاتاتھا)کہا ہے۔
وضاحت: ۱؎ : کیونکہ تواضع سے یہی زیادہ قریب تر ہے۔