You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو عيسى محمد بن عيسى الترمذي
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ خَبَّابٍ قَالَ هَاجَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَبْتَغِي وَجْهَ اللَّهِ فَوَقَعَ أَجْرُنَا عَلَى اللَّهِ فَمِنَّا مَنْ مَاتَ وَلَمْ يَأْكُلْ مِنْ أَجْرِهِ شَيْئًا وَمِنَّا مَنْ أَيْنَعَتْ لَهُ ثَمَرَتُهُ فَهُوَ يَهْدِبُهَا وَإِنَّ مُصْعَبَ بْنَ عُمَيْرٍ مَاتَ وَلَمْ يَتْرُكْ إِلَّا ثَوْبًا كَانُوا إِذَا غَطَّوْا بِهِ رَأْسَهُ خَرَجَتْ رِجْلَاهُ وَإِذَا غَطَّوْا بِهِ رِجْلَيْهِ خَرَجَ رَأْسُهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَطُّوا رَأْسَهُ وَاجْعَلُوا عَلَى رِجْلَيْهِ الْإِذْخِرَ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ حَدَّثَنَا هَنَّادٌ حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي وَائِلٍ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ خَبَّابِ بْنِ الْأَرَتِّ نَحْوَهُ
Narrated Khabbab: We emigrated with the Messenger of Allah (ﷺ), seeking the Face of Allah. So our reward is with Allah. Among us were those who died and did not consume any of the rewards (in this life), and among us were those who lived to see its fruits and tend to them. Verily, Musab bin 'Umair died without leaving anything behind but a garment. When they covered his head with it, his feet would become exposed. And when they covered his feet with it, his head will become exposed. So the Messenger of Allah (ﷺ) said: 'Cover his head and place Al-Idhkir over his feet.
خباب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ہجرت کی ۱؎ ، ہم اللہ کی رضا کے خواہاں تھے تو ہمارا اجراللہ پر ثابت ہوگیا ۲؎ چنانچہ ہم میں سے کچھ لوگ تو ایسے ہیں کہ انہوں نے اپنے اجر میں سے (دنیا میں ) کچھ بھی نہیں کھایا ۳؎ اور کچھ ایسے ہیں کہ ان کے امید کا درخت بار آورہوا اور اس کے پھل وہ چن رہے ہیں، اور مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ نے ایسے وقت میں انتقال کیا کہ انہوں نے کوئی چیز نہیں چھوڑی سوائے ایک ایسے کپڑے کے جس سے جب ان کا سر ڈھانپاجاتا تو دونوں پیر کھل جاتے اور جب دونوں پیر ڈھانپے جاتے تو سرکھل جاتا، یہ دیکھ کر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ان کا سرڈھانپ دو اور ان کے پیروں پر اذ خر گھاس ڈال دو ۴؎ ۔امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ہم سے ہناد نے بیان کیا ، وہ کہتے ہیں: ہم سے ابن ادریس نے بیان کیا، اور ابن ادریس نے اعمش سے ، اعمش نے ابووائل شفیق بن سلمہ سے اور ابووائل نے خباب بن ارت رضی اللہ عنہ سے اسی جیسی حدیث روایت کی۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الجنائز ۲۷ (۱۲۷۶)، ومناقب الأنصار ۴۵ (۳۸۹۷)، والمغازي ۱۷ (۴۰۴۷)، و۲۶ (۴۰۸۲)، والرقاق ۷ (۶۴۳۲)، ۱۶ (۶۴۴۸)، صحیح مسلم/الجنائز ۱۳ (۹۴۰)، سنن ابی داود/ الوصایا ۱۱ (۲۸۷۶)، سنن النسائی/الجنائز ۴۰ (۱۹۰۴) (تحفة الأشراف : ۳۵۱۴)، و مسند احمد (۵/۱۰۹، ۱۱۲)