You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو عيسى محمد بن عيسى الترمذي
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُكَلَّمُ بِالْحَاجَةِ إِذَا نَزَلَ عَنْ الْمِنْبَرِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ قَالَ و سَمِعْت مُحَمَّدًا يَقُولُ وَهِمَ جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ فِي هَذَا الْحَدِيثِ وَالصَّحِيحُ مَا رُوِيَ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ أُقِيمَتْ الصَّلَاةُ فَأَخَذَ رَجُلٌ بِيَدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَا زَالَ يُكَلِّمُهُ حَتَّى نَعَسَ بَعْضُ الْقَوْمِ قَالَ مُحَمَّدٌ وَالْحَدِيثُ هُوَ هَذَا وَجَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ رُبَّمَا يَهِمُ فِي الشَّيْءِ وَهُوَ صَدُوقٌ قَالَ مُحَمَّدٌ وَهِمَ جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ فِي حَدِيثِ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا أُقِيمَتْ الصَّلَاةُ فَلَا تَقُومُوا حَتَّى تَرَوْنِي قَالَ مُحَمَّدٌ وَيُرْوَى عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ قَالَ كُنَّا عِنْدَ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ فَحَدَّثَ حَجَّاجٌ الصَّوَّافُ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا أُقِيمَتْ الصَّلَاةُ فَلَا تَقُومُوا حَتَّى تَرَوْنِي فَوَهِمَ جَرِيرٌ فَظَنَّ أَنَّ ثَابِتًا حَدَّثَهُمْ عَنْ أَنَسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
Anas bin Malik narrated: Allah's Messenger would talk as necessary after descending from the Minbar.
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺضرورت کی بات اس وقت کرتے جب آپ منبرسے اترتے۔امام ترمذی کہتے ہیں: ہم اس حدیث کو صرف جریربن حازم کی روایت سے جانتے ہیں،اورمیں نے محمدبن اسماعیل بخاری کوکہتے سناکہ جریربن حازم کو اس حدیث میں وہم ہوا ہے ، اورصحیح وہی ہے جوبطریق: ثابت، عن أنس مروی ہے، انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ صلاۃ کھڑی ہوئی اورایک آدمی نے نبی اکرمﷺکاہاتھ پکڑاتوآپ برابراس سے گفتگوکرتے رہے یہاں تک کہ بعض لوگوں کو اونگھ آنے لگی۔محمدبن اسماعیل بخاری کہتے ہیں: حدیث یہی ہے، اور جریر کوکبھی کبھی وہم ہوجاتاہے حالانکہ وہ صدوق ہیں۔ محمدبن اسماعیل بخاری کہتے ہیں کہ جریربن حازم کو ثابت کی حدیث میں (بھی) جسے ثابت نے انس سے اورانس نے نبی اکرمﷺسے روایت کی ہے وہم ہواہے (جو یہ ہے کہ) آپ نے فرمایا: جب صلاۃ کھڑی ہوجائے توتم اس وقت تک نہ کھڑے ہوجب تک کہ مجھے نہ دیکھ لو۔محمدبن اسماعیل بخاری کہتے ہیں: نیزحمادبن زید سے روایت کی جاتی ہے کہ ہم لوگ ثابت بنانی کے پاس تھے ، اورحجاج صواف نے یحیی ابن ابی کثیرکے واسطہ سے حدیث بیان کی، جسے یحیی نے عبد اللہ بن ابوقتادہ سے اورعبداللہ نے اپنے والدابوقتادہ سے اور ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرمﷺ سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا:جب صلاۃ کھڑی ہوجائے توتم کھڑے نہ ہو جب تک کہ مجھے نہ دیکھ لو چنانچہ جریرکو وہم ہوا،انہیں گمان ہواکہ ثابت نے ان سے بیان کیا ہے اورثابت نے انس سے اور انس نے نبی اکرمﷺ سے روایت کی ہے۔
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/ الصلاة ۲۴۰ (۱۱۲۰)، سنن النسائی/الجمعة ۳۶ (۱۴۲۰)، سنن ابن ماجہ/الإقامة ۸۹ (۱۱۱۷)، (تحفة الأشراف : ۲۶۰)، مسند احمد (۳/۱۲۷)