You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو عيسى محمد بن عيسى الترمذي
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ وَيُوسُفُ بْنُ عِيسَى قَالَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا أَبُو هِلَالٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَوَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَجُلٌ مِنْ بَنِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبٍ قَالَ أَغَارَتْ عَلَيْنَا خَيْلُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوَجَدْتُهُ يَتَغَدَّى فَقَالَ ادْنُ فَكُلْ فَقُلْتُ إِنِّي صَائِمٌ فَقَالَ ادْنُ أُحَدِّثْكَ عَنْ الصَّوْمِ أَوْ الصِّيَامِ إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى وَضَعَ عَنْ الْمُسَافِرِ الصَّوْمَ وَشَطْرَ الصَّلَاةِ وَعَنْ الْحَامِلِ أَوْ الْمُرْضِعِ الصَّوْمَ أَوْ الصِّيَامَ وَاللَّهِ لَقَدْ قَالَهُمَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كِلْتَيْهِمَا أَوْ إِحْدَاهُمَا فَيَا لَهْفَ نَفْسِي أَنْ لَا أَكُونَ طَعِمْتُ مِنْ طَعَامِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي أُمَيَّةَ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ الْكَعْبِيِّ حَدِيثٌ حَسَنٌ وَلَا نَعْرِفُ لِأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ هَذَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَيْرَ هَذَا الْحَدِيثِ الْوَاحِدِ وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ و قَالَ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ الْحَامِلُ وَالْمُرْضِعُ تُفْطِرَانِ وَتَقْضِيَانِ وَتُطْعِمَانِ وَبِهِ يَقُولُ سُفْيَانُ وَمَالِكٌ وَالشَّافِعِيُّ وَأَحْمَدُ و قَالَ بَعْضُهُمْ تُفْطِرَانِ وَتُطْعِمَانِ وَلَا قَضَاءَ عَلَيْهِمَا وَإِنْ شَاءَتَا قَضَتَا وَلَا إِطْعَامَ عَلَيْهِمَا وَبِهِ يَقُولُ إِسْحَقُ
Anas bin Malik, a man from Banu Abdullah bin Ka'b said: Some cavalry man of the Messenger of Allah came galloping upon us, so I came to the Messenger of Allah and found him having lunch. He said: Come and eat. I said: 'I am fasting.' So he said: 'Come and I will narrate to you about the fast - fasting. Indeed Allah Most High lifted (the fast and) half of the Salat from the traveler, and (He lifted) the fast - or fasting - from the pregnant person, or the sick person.' And by Allah! The Prophet said both of them r one of them. So woe tome! For I did not eat from the meal of the Prophet.
انس بن مالک کعبی رضی اللہ عنہ ۱؎ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کے سواروں نے ہم پر رات میں حملہ کیا، تومیں رسول اللہﷺکے پاس آیا،میں نے آپ کو پایاکہ آپ دوپہرکاکھاناکھارہے تھے، آپ نے فرمایا: آؤ کھالو ، میں نے عرض کیا: میں صوم سے ہوں۔ آپ نے فرمایا: قریب آؤ، میں تمہیں صیام کے بارے میں بتاؤں، اللہ تعالیٰ نے مسافر سے صوم اور آدھی صلاۃ ۲؎ معاف کردی ہے، حاملہ اور دودھ پلانے والی عورت سے بھی صوم کو معاف کردیاہے۔ اللہ کی قسم نبی اکرمﷺ نے حاملہ اوردودھ پلانے والی عورت دونوں لفظ کہے یا ان میں سے کوئی ایک لفظ کہا، توہائے افسوس اپنے آپ پر کہ میں نے نبی اکرمﷺ کے ساتھ کیوں نہیں کھایا۔امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- انس بن مالک کعبی کی حدیث حسن ہے، انس بن مالک کی اس کے علاوہ کوئی اور حدیث ہم نہیں جانتے جسے انہوں نے نبی اکرمﷺ سے روایت کی ہو،۲- اس باب میں ابوامیہ سے بھی روایت ہے، ۳- اہل علم کااسی پر عمل ہے،۴- بعض اہل علم کہتے ہیں کہ حاملہ اوردودھ پلانے والی عورتیں صوم نہیں رکھیں گی، بعد میں قضا کریں گی،اور فقراء ومساکین کو کھانا کھلائیں گی۔ سفیان ، مالک ، شافعی اور احمد اسی کے قائل ہیں،۵- بعض کہتے ہیں: وہ صوم نہیں رکھیں گی بلکہ فقراء ومساکین کو کھانا کھلائیں گی۔اوران پر کوئی قضا نہیں اور اگروہ قضا کرناچاہیں توان پر کھانا کھلانا واجب نہیں۔ اسحاق بن راہویہ اسی کے قائل ہیں۳؎ ۔
وضاحت: ۱؎ : یہ وہ انس بن مالک نہیں ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خادم ہیں، بلکہ یہ کعبی ہیں۔ ۲؎ : مراد چار رکعت والی نماز میں سے ہے۔ ۳؎ : اور اسی کو صاحب تحفہ الأحوذی نے راجح قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ میرے نزدیک ظاہر یہی ہے کہ یہ دونوں مریض کے حکم میں ہیں لہٰذا ان پر صرف قضاء لازم ہو گی۔ واللہ اعلم۔