You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ عَنْ وَبَرَةَ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا مَتَى أَرْمِي الْجِمَارَ قَالَ إِذَا رَمَى إِمَامُكَ فَارْمِهْ فَأَعَدْتُ عَلَيْهِ الْمَسْأَلَةَ قَالَ كُنَّا نَتَحَيَّنُ فَإِذَا زَالَتْ الشَّمْسُ رَمَيْنَا
Narrated Wabra: I asked Ibn `Umar, When should I do the Rami of the Jimar? He replied, When your leader does that. I asked him again the same question. He replied, We used to wait till the sun declined and then we would do the Rami (i.e. on the 11th and 12th of Dhul-Hijja).
ہم سے ابونعیم نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے مسعر نے بیان کیا، ان سے وبرہ نے کہ میں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھا کہ میں کنکریاں کس وقت ماروں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تمہارا امام مارے تو تم بھی مارو، لیکن دوبارہ میں نے ان سے یہی مسئلہ پوچھا تو انہوں نے فرمایا کہ ہم انتظار کرتے رہتے اور جب سورج ڈھل جاتا تو کنکریاں مارتے۔
افضل وقت کنکریاں مارنے کا یہی ہے کہ یوم النحر کو چاشت کے وقت مارے، اور جائز ہے دسویں شب کی آدھی رات کے بعد سے، اور غروب آفتاب تک دسویں تاریخ کو اس کا آخری وقت ہے اور گیارہویں یا بارہویں کو زوال کے بعدظہر کی نماز سے پہلے مارنا افضل ہے، کنکریاں سات سے کم نہ ہوں، جمہور علماءکا یہی قول ہے و فیہ دلیل علی ان السنۃ ان یرمی الجمار فی غیر یوم الاضحیٰ بعد الزوال و بہ قال الجمہور ( فتح الباری ) یعنی اس حدیث میں دلیل ہے کہ دسویں تاریخ کے بعد سنت یہ ہے کہ رمی جمار زوال کے بعد ہو اور جمہور کا یہی فتویٰ ہے۔ جب امام مارے تم بھی مارو، یہ ہدایت اس لیے فرمائی تاکہ امرائے وقت کی مخالفت کی وجہ سے کوئی تکلیف نہ پہنچ سکے، اگر امرائے جور ہوں تو ایسے احکام میں مجبوراً ان کی اطاعت کرنی ہے جیسا کہ نماز کے لیے فرمایا کہ ظالم امیر اگر دیر سے پڑھیں تو ان کے ساتھ بھی ادا کرلو اور ان کو نفل قرار دے لو، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے اس دور میں حجاج بن یوسف جیسے سفاک ظالم کا زمانہ تھا اس بنا پر آپ رضی اللہ عنہ نے ایسا فرمایا، نیک عادل امراءکی اطاعت نیک کاموں میں بہرحال فرض ہے اور موجب ثواب ہے اور یہ چیز امراءہی کے ساتھ خاص نہیں بلکہ نیک امر میں ادنی سے ادنی آدمی کی بھی اطاعت لازم ہے۔ و ان کان عبداً حبشیا کا یہی مطلب ہے۔