You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: أَنَّ رَجُلًا قَالَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ أُمِّي افْتُلِتَتْ نَفْسُهَا وَأُرَاهَا لَوْ تَكَلَّمَتْ تَصَدَّقَتْ، أَفَأَتَصَدَّقُ عَنْهَا؟ قَالَ: «نَعَمْ تَصَدَّقْ عَنْهَا»
Narrated `Aisha: A man said to the Prophet, My mother died suddenly, and I think that if she could speak, she would have given in charity. May I give in charity on her behalf? He said, Yes! Give in charity on her behalf.
ہم سے اسماعیل بن ابی اویس نے بیا ن کیا‘ کہا کہ مجھ سے امام مالک نے بیان کیا‘ ان سے ہشام نے‘ ان سے ان کے باپ نے اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہ نے کہ ایک صحابی ( سعد بن عبادہ ) نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ میری والدہ کی موت اچانک واقع ہوگئی‘ میرا خیال ہے کہ اگر انہں گفتگوکاموقع ملتاتو وہ صدقہ کرتیں توکیا میں ان کی طرف سے خیرات کرسکتا ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں ان کی طرف سے خیرات کر۔
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ ورثاءکی طرف سے میت کو خیرات اورصدقے کا ثواب پہنچتا ہے۔ اہلحدیث کا اس پر اتفاق ہے لیکن معتزلہ نے اس کا انکار کیا ہے۔ دوسری روایت میں ہے سعد نے پوچھا کونسی خیرات افضل ہے‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پانی پلانا۔ اس کوامام نسائی نے روایت کیا ہے۔