You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ خُفِّفَ عَلَى دَاوُدَ عَلَيْهِ السَّلَام الْقُرْآنُ فَكَانَ يَأْمُرُ بِدَوَابِّهِ فَتُسْرَجُ فَيَقْرَأُ الْقُرْآنَ قَبْلَ أَنْ تُسْرَجَ دَوَابُّهُ وَلَا يَأْكُلُ إِلَّا مِنْ عَمَلِ يَدِهِ رَوَاهُ مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ عَنْ صَفْوَانَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
Narrated Abu Huraira: The Prophet said, The reciting of the Zabur (i.e. Psalms) was made easy for David. He used to order that his riding animals be saddled, and would finish reciting the Zabur before they were saddled. And he would never eat except from the earnings of his manual work.
ہم سے عبداللہ بن محمد نےبیان کیا، کہا ہم سے عبدالرزاق نےبیان کیا ،انہیں معمر نے خبردی ،انہیں ہمام نےاور انہیں حضرت ابوہریرہ نےکہ نبی کریم ﷺ نےفرمایا ،حضرت داؤد کےلے قرآن (یعنی زبور ) کی قرأت بہت آسا ن کردی گئی تھی۔چنانچہ وہ اپنی سواری پر زین کسنے کاحکم دیتے اورزین کسی جانے سےپہلے ہی پوری زبور پڑھ لیتے تھے اورآپ صرف اپنے ہاتھوں کی کمائی کھاتے تھے۔اس کی روایت موسی بن عقبہ نے کی ، ان سے صفوان نے ،ان سےعطاء ین یسار نے ،ان سے حضرت ابوہریرہ نے نبی کریم س ﷺ سے روایت ہے۔
اس قدر جلد زبور پڑھ لینا حضرت داؤد کاایک معجزہ تھا ۔لیکن ا ب عام مسلمانوں کےلیے قرآن کاختم تین دن سے پہلے کرنا سنت کےخلاف ہے۔جس نےقرآن پاک تین دن سے پہلے اورتین دن سےکم میں ختم کیا اس نےقرآن فہمی کاحق ادا نہیں کیا۔حضرت داؤد اپنے بھائیوں میں پستہ قد تھے اس لیے لوگ ان کو بنظر حقارت دیکھتےتھے ۔لیکن اللہ پاک نے حضرت داؤد کوان کے بھائیوں پرفضیلت دی اور ان پرزبور ناز ل فرمائی۔اس لیے لوگ اس طرح انجیل کایہ فقرہ صحیح ہواکہ جس پھتر کومعماروں نے خراب دیکھ کر پھینک دیاتھا ،وہی محل کےکونے م کاصدر نشین ہوا۔حضرت داؤد کواللہ تعالی نے لوہے کاکام بطور معجزہ عطا فرمایا کہ لوہا ان کےہاتھ میں موم ہوجاتا اور ان سےزرہیں اورمختلف سامان بناتے ۔یہی ان کا ذریعہ معاش تھا۔حدیث شریف میں ان کےروزہ کی بھی تعریف کی گئی ہےاور قرآن مجید میں ان کی عبادت وریاضت اورا انابت الی للہ کوپڑے اچھے انداز میں بیان کیا گیا ہے۔