You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ فُرَاتٍ الْقَزَّازِ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا حَازِمٍ قَالَ قَاعَدْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ خَمْسَ سِنِينَ فَسَمِعْتُهُ يُحَدِّثُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ كَانَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ تَسُوسُهُمْ الْأَنْبِيَاءُ كُلَّمَا هَلَكَ نَبِيٌّ خَلَفَهُ نَبِيٌّ وَإِنَّهُ لَا نَبِيَّ بَعْدِي وَسَيَكُونُ خُلَفَاءُ فَيَكْثُرُونَ قَالُوا فَمَا تَأْمُرُنَا قَالَ فُوا بِبَيْعَةِ الْأَوَّلِ فَالْأَوَّلِ أَعْطُوهُمْ حَقَّهُمْ فَإِنَّ اللَّهَ سَائِلُهُمْ عَمَّا اسْتَرْعَاهُمْ
Narrated Abu Huraira: The Prophet said, The Israelis used to be ruled and guided by prophets: Whenever a prophet died, another would take over his place. There will be no prophet after me, but there will be Caliphs who will increase in number. The people asked, O Allah's Apostle! What do you order us (to do)? He said, Obey the one who will be given the pledge of allegiance first. Fulfil their (i.e. the Caliphs) rights, for Allah will ask them about (any shortcoming) in ruling those Allah has put under their guardianship.
مجھ سے محمدبن بشار نے بیان کیا ،کہا کہ ہم سے محمد بن جعفر نے بیان کیا ، کہا ہم سےشعبہ نےبیان کیا، ان سے قرات قزارنے بیان کیا،انہوں ابوالحازم سےسنا،انہوں نے بیان کیا کہ میں حضرت ابوہریرہ کےمجلس میں پانچ سال تک بیٹھا ہوں۔میں نےانہیں رسول اللہ ﷺ کی یہ حدیث بیان کرتےسنا کہ آپ نےفرمایابنی اسرائیل کےانبیاء ان کی سیاسی رہنمائی بھی کیا کرتےتھے،جب بھی ان کاکوئی نبی ہلاک ہوجاتا تو وہ دوسرے ان کی جگہ آموجود ہوتے،لیکن یادر رکھو میرے بعد کوئی نبی نہیں آئے کا۔ہاں میرےنائب ہوں گے اوربہت ہوں گے ۔صحابہ نےعرض کیا کہ ان کےمتعلق آپ کاہمیں کیا حکم ہے۔آپ نےفرمایا کہ سب سےپہلے جس سے بیعت کرلو ، بس اسی کی وفاداری پرقائم رہو اوران کاجوحق ہےاس کی ادائیگی میں کوتاہی نہ کرو کیونکہ اللہ تعالی ان سے قیامت کےدن ان کی رعایا کےبارےمیں سوال کرےگا۔
خلفاء کی اطاعت کےساتھ خلفاء کوبھی ان کی ذمہ داریوں کےاداکرنے پرتوجہ دلائی گئی ہے۔اگر وہ ایسا نہ کریں گے،ان کواللہ کی عدالت میں سخت ترین رسوائی کاسامنا کرناہوگا ، ٖآج نام نہاد جمہوریت کےدورمیں کرسیوں پرآنے والے لوگوں کےلیے بھی یہی حکم ہےکہ وہ اپنی ذمہ داریوں کااحساس کریں مگر کتنے کرسی نشین ہیں جواپنی ذمہ داریوں کوسوچتےہیں،ان کوصرف ووٹ مانگنے کے وقت کچھ یاد آتاہے بعد میں سب بھول جاتےہیں الاماشاء اللہ