You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ سُئِلَ الْبَرَاءُ أَكَانَ وَجْهُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَ السَّيْفِ قَالَ لَا بَلْ مِثْلَ الْقَمَرِ
Narrated Abu 'Is-haq: Al-Bara' was asked, Was the face of the Prophet (as bright) as a sword? He said, No, but (as bright) as a moon.
ہم سے ابونعیم نے بیان کیا ، کہا ہم سے زہیر نے بیان کیا ، ان سے ابواسحق نے بیان کیا کہ کسی نے براءرضی اللہ عنہ سے پوچھا ، کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ تلوار کی طرح ( لمبا پتلا ) تھا ؟ انہوں نے کہا نہیں ، چہرہ مبارک چاند کی طرح ( گول اور خوبصورت ) تھا ۔
گول سے یہ غرض نہیں کہ بالکل گول تھا بلکہ گولائی تھی۔ عرب میں یہ حسن میں داخل ہے، اس کے ساتھ آپ کے رخسار پھولے نہ تھے، بلکہ صاف تھے جیسے دوسری روایت میں ہے۔ داڑھی آپ کی گول اور گھنی ہوئی، قریب تھی کہ سینہ ڈھانپ لے، بال بہت سیاہ ، آنکھیں سرمگیں، ان میں لال ڈورا تھا۔ الغرض آپ حسن مجسم تھے ۔ ( صلی اللہ علیہ وسلم )