You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا الحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ، حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لاَ تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَقْتَتِلَ فِئَتَانِ دَعْوَاهُمَا وَاحِدَةٌ»
Narrated Abu Huraira: Allah's Apostle said, The Day of (Judgment) will not be established till there is a war between two groups whose claims (or religion) will be the same.
ہم سے حکم بن نافع نے بیان کیا ، کہا ہم سے شعیب نے بیان کیا ، ان سے زہری نے بیان کیا ، کہا مجھے ابوسلمہ نے خبردی اور ان سے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک دو جماعتیں ( مسلمانوں کی ) آپس میں جنگ نہ کرلیں اور دونوں کا دعویٰ ایک ہوگا ( کہ وہ حق پر ہیں )
دونوں یہ دعویٰ کریں گے کہ ہم مسلمان ہیں اور حق پرلڑتے ہیں اگر چہ نفس الامر میں ایک حق پر ہوگا اور دوسرا ناحق پر یہ پیشین گوئی آپ نے اس لڑائی کی فرمائی جو حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ میں ہوئی۔ دونوں طرف والے مسلمان تھے اور حق پرلڑنے کا دعویٰ کرتے تھے۔ اور خود حضرت علی رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ انہوں نے حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ اور ان کے گروہ کے متعلق خود فرمایا کہ وہ ہمارے بھائی ہیں جنہوں نے ہم پر بغاوت کی، وہ کافر یا فاسق نہیں ہیں ( وحیدی ) ان واقعات میں آج کے نام نہاد علماءکے لیے بھی سبق ہے ، جو ذرا ذرا سی باتوں پر آپس میں تکفیر و تفسیق کے گولے پھینکنے لگ جاتے ہیں۔ اس طرح امت کے شیرازے کو منتشر کرتے ہیں۔ اللہ پاک ایسے مدعیان علم کو فہم وفراست عطا کرے کہ وہ وقت کا مزاج پہچانیں اور شیرازہ ملت کو سمیٹنے کی کوشش کریں، اگر ایسا نہ کیا گیا تو وہ وقت آرہا ہے کہ امت کی تباہی کے ساتھ ایسے نام نہاد راہ نمایان امت بھی فنا کے گھاٹ اتاردیئے جائیں گے اور ملت کی بربادی کا گناہ ان کے سروں پر ہوگا۔ آج 22 شوال 1391 ھ کو مسجد اہل حدیث ہرلاپور ہری ہر میں یہ نوٹ حوالہ قلم کیا گیا۔ ربنا تقبل منا انک انت السمیع العلیم۔ آمین