You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنِي عُبَيْدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا كَانَ فِي مَرَضِهِ جَعَلَ يَدُورُ فِي نِسَائِهِ وَيَقُولُ أَيْنَ أَنَا غَدًا أَيْنَ أَنَا غَدًا حِرْصًا عَلَى بَيْتِ عَائِشَةَ قَالَتْ عَائِشَةُ فَلَمَّا كَانَ يَوْمِي سَكَنَ
Narrated Hisham's father: When Allah's Apostle was in his fatal illness, he started visiting his wives and saying, Where will I be tomorrow? He was anxious to be in `Aisha's home. `Aisha said, So when it was my day, the Prophet became silent (no longer asked the question).
مجھ سے عبید بن اسماعیل نے بیان کیا ، کہا ہم سے ابواسامہ نے بیان کیا ، ان سے ہشام نے ، ان سے ان کے والد نے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے مرض الوفات میں بھی ازواج مطہرات کی باری کی پابندی فرماتے رہے البتہ یہ دریافت فرماتے رہے کہ کل مجھے کس کے یہاں ٹھہرنا ہے ؟ کیوں کہ آپ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی باری کے خواہاں تھے ۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ جب میرے یہاں قیام کا دن آیا تو آپ کو سکون ہوا ۔
اب آپ نے یہ پوچھنا چھوڑدیا کہ کل میں کہاں رہوں گا، حافظ نے سبکی سے نقل کیا کہ ہمارے نزدیک پہلے حضرت فاطمہ افضل ہیں ، پھر خدیجہ ، پھر عائشہ رضی اللہ عنہم ۔ امام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ نے خدیجہ رضی اللہ عنہا اور عائشہ رضی اللہ عنہما میں توقف کیا ہے، امام ابن قیم نے کہا: اگر فضیلت سے مراد کثرت ثواب ہے تب تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے، اگر علم مراد ہے تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا افضل ہیں، اگر خاندانی شرافت مراد ہے تو حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا افضل ہیں۔