You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي عَطَاءُ بْنُ يَزِيدَ اللَّيْثِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو سَعِيدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهُ عَنْ الْهِجْرَةِ فَقَالَ وَيْحَكَ إِنَّ الْهِجْرَةَ شَأْنُهَا شَدِيدٌ فَهَلْ لَكَ مِنْ إِبِلٍ قَالَ نَعَمْ قَالَ فَتُعْطِي صَدَقَتَهَا قَالَ نَعَمْ قَالَ فَهَلْ تَمْنَحُ مِنْهَا قَالَ نَعَمْ قَالَ فَتَحْلُبُهَا يَوْمَ وُرُودِهَا قَالَ نَعَمْ قَالَ فَاعْمَلْ مِنْ وَرَاءِ الْبِحَارِ فَإِنَّ اللَّهَ لَنْ يَتِرَكَ مِنْ عَمَلِكَ شَيْئًا
Narrated Abu Sa`id: Once a bedouin came to the Prophet and asked him about the migration. The Prophet said, Mercy of Allah be on you! The migration is a quite difficult matter. Have you got some camels? He replied in the affirmative. Then the Prophet said, Do you give their Zakat? He replied in the affirmative. The Prophet said, Do you let others benefit by their milk gratis? He replied in the affirmative. Then the Prophet asked, Do you milk them on their watering days and give their milk to the poor and needy? He replied in the affirmative. The Prophet, said, Go on doing like this from beyond the seas, and there is no doubt that Allah will not overlook any of your good deeds.
ہم سے علی بن عبد اللہ نے بیان کیا ، کہا ہم سے ولید بن مسلم دمشقی نے بیان کیا ، کہا ہم سے امام اوزاعی نے بیان کیا ، ( دوسری سند ) اور محمد بن یوسف نے بیان کیا کہ ہم سے ا مام اوزاعی نے بیان کیا ، کہا مجھ سے زہری نے بیان کیا ، کہا کہ مجھ سے عطاءبن یزید لیثی نے بیان کیا ، کہا کہ مجھ سے ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہا کہ ایک اعرابی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ سے ہجرت کا حال پوچھنے لگا آپ نے فرمایا تجھ پر افسوس ! ہجرت تو بہت مشکل ہے ۔ تمہارے پاس کچھ اونٹ بھی ہیں ؟ اس نے کہا جی ہاں ہیں ۔ فرمایا کہ تم اس کی زکوٰۃ ادا کرتے ہو ۔ اس نے عرض کیا جی ہاں ادا کر تا ہوں ۔ آپ نے فرمایا اونٹنیوں کا دودھ دوسرے ( محتاجوں ) کو بھی دوہنے کے لئے دے دیا کرتے ہو ؟ اس نے عرض کیاکہ ایسا بھی کرتا ہوں آپ نے فرمایا ، انہیں گھاٹ پر لے جاکر ( محتاجوں کے لئے ) دوہتے ہو ؟ اس نے عرض کیا ایسا بھی کرتا ہوں ۔ اس پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پھر تم سات سمندر پار عمل کرو ، اللہ تعالیٰ تمہارے کسی عمل کا بھی ثواب کم نہیں کرے گا ۔
یہ حدیث کتاب الزکوٰۃ میں گزر چکی ہے اس میں ہجرت کا ذکر ہے یہی حدیث اور باب میں مطابقت ہے۔