You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ حَوْشَبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ بَدْرٍ اللَّهُمَّ إِنِّي أَنْشُدُكَ عَهْدَكَ وَوَعْدَكَ اللَّهُمَّ إِنْ شِئْتَ لَمْ تُعْبَدْ فَأَخَذَ أَبُو بَكْرٍ بِيَدِهِ فَقَالَ حَسْبُكَ فَخَرَجَ وَهُوَ يَقُولُ سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَيُوَلُّونَ الدُّبُرَ
Narrated Ibn `Abbas: On the day of the battle of Badr, the Prophet said, O Allah! I appeal to You (to fulfill) Your Covenant and Promise. O Allah! If Your Will is that none should worship You (then give victory to the pagans). Then Abu Bakr took hold of him by the hand and said, This is sufficient for you. The Prophet came out saying, Their multitude will be put to flight and they will show their backs. (54.45)
مجھ سے عبد اللہ بن حوشب نے بیان کیا ، ہم سے عبدالوہاب نے بیان کیا ، ان سے خالد نے ، ان سے عکرمہ نے ، ان سے ابن عباسٰ رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بدر کی لڑائی کے موقع پر فرمایا تھا ، اے اللہ ! میں تیرے عہد اور وعدہ کا واسطہ دیتا ہوں ، اگر تو چاہے ( کہ یہ کافر غالب ہوں تو مسلمانوں کے ختم ہوجانے کے بعد ) تیری عبادت نہ ہوگی ۔ اس پر ابو بکر رضی اللہ عنہ نے ح ض ورصلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ تھام لیا اور عر ض کیا ، بس کیجئے ، یا رسول اللہ ! اس کے بعد حضوراپنے خیمے سے باہر تشریف لائے تو آپ کی زبان پر یہ آیت تھی ” جلدہی کفار کی جماعت کو ہار ہوگی اور یہ پیٹھ پھیر کر بھاگ نکلیں گے ۔ “
اللہ پا ک نے جو وعدہ فرمایاتھا وہ حرف بہ حرف صحیح ثابت ہوا۔ بدر کے دن اللہ تعالی نے پہلی بار ایک ہزار فرشتوں سے مدد نازل کی۔ پھر بڑھا کر تین ہزار کردئیے پھر پانچ ہزار فرشتوں سے مدد فرمائی۔ اسی لیے آیت کریمہ انی ممدکم بالف من الملئکۃ ( الانفال: 9 ) سورہ آل عمران کی آیت کے خلاف نہیں ہے جس میں پانچ ہزار کا ذکرہے۔