You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
فقال أبو بكر سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول لا نورث، ما تركنا صدقة، إنما يأكل آل محمد في هذا المال . والله لقرابة رسول الله صلى الله عليه وسلم أحب إلى أن أصل من قرابتي.
Abu Bakr said, I heard the Prophet saying, 'Our property is not inherited, and whatever we leave is to be given in charity. But the family of Muhammad can take their sustenance from this property.' By Allah, I would love to do good to the Kith and kin of Allah's Apostle rather than to my own Kith and kin.
اس پر حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے ۔ آپ نے فرمایا تھا کہ ہمارا ترکہ تقسیم نہیں ہوتا ۔ جو کچھ ہم چھوڑجائیں وہ صد قہ ہے ۔ البتہ آل محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کو اس جائیداد میں سے خرچ ضرور ملتا رہے گا ۔ اور خدا کی قسم ! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قرابت داروں کے ساتھ عمدہ معاملہ کرنا مجھے خود اپنے قرابت داروں کے ساتھ حسن معاملت سے زیادہ عزیز ہے ۔
حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے ایک طرف فرمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا احترام باقی رکھا تو دوسری طرف حضرات اہل بیت کے بارے میں صاف فرمادیا کہ ان کا احترام ان کی خدمت ان کے ساتھ حسن برتاؤ مجھ کو خود اپنے عزیزوں کے ساتھ حسن برتاؤ سے زیادہ عزیز ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی دل جوئی کرنا ان کا اہم ترین مقصد تھا اور تاحیات آپ نے اس کو عملی جامہ پہنایا اور اس حال میں دنیا سے رخصت ہوگئے ۔ اللہ تعالی سب کو قیامت کے دن فردوس بریں میں جمع کرے گا اور سب ونزعنا مافی ´صدورہم من غل ( الاعراف: 43 ) کے مصداق ہوں گے۔