You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ عَنْ أَخِيهِ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ قَالَ لَمَّا كَانَ يَوْمُ الْحَرَّةِ وَالنَّاسُ يُبَايِعُونَ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَنْظَلَةَ فَقَالَ ابْنُ زَيْدٍ عَلَى مَا يُبَايِعُ ابْنُ حَنْظَلَةَ النَّاسَ قِيلَ لَهُ عَلَى الْمَوْتِ قَالَ لَا أُبَايِعُ عَلَى ذَلِكَ أَحَدًا بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَانَ شَهِدَ مَعَهُ الْحُدَيْبِيَةَ
Narrated `Abbas bin Tamim: When it was the day (of the battle) of Al-Harra the people were giving Pledge of allegiance to `Abdullah bin Hanzala. Ibn Zaid said, For what are the people giving Pledge of allegiance to `Abdullah bin Hanzala? It was said to him, For death. Ibn Zaid said, I will never give the Pledge of allegiance for that to anybody else after Allah's Apostle . Ibn Zaid was one of those who had witnessed the day of Al-Hudaibiya with the Prophet.
ہم سے اسماعیل بن ابی اویس نے بیان کیا ‘ ان سے ان کے بھائی عبد الحمید نے ‘ ان سے سلیمان بن بلال نے ‘ ان سے عمرو بن یحییٰ نے اور ان سے عباد بن تمیم نے بیان کیا کہ ” حرہ “ کی لڑائی میں لوگ عبداللہ بن حنظلہ رضی اللہ عنہ کے ہاتھ پر ( یزید کے خلاف ) بیعت کر رہے تھے ۔ عبد اللہ بن زید نے پوچھا کہ ابن حنظلہ سے کس بات پر بیعت کی جارہی ہے ؟ تو لوگوں نے بتایا کہ موت پر ۔ ابن زید نے کہا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اب میں کسی سے بھی موت پر بیعت نہیں کروں گا ۔ وہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوئہ حدیبیہ میں شریک تھے ۔
جہاں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ رضی اللہ عنہم سے موت پر بیعت لی تھی۔