You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَلِيٍّ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ عَنْ عَامِرٍ قَالَ كَانَ ابْنُ عُمَرَ إِذَا حَيَّا ابْنَ جَعْفَرٍ قَالَ السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا ابْنَ ذِي الْجَنَاحَيْنِ
Narrated 'Amir: Whenever Ibn `Umar greeted the son of Ja`far, he used to say (to him), Assalam 'Alaika (i.e. peace be on you) O the son of two-winged person.
مجھ سے محمد بن ابی بکر نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے عمر بن علی نے بیان کیا ‘ ان سے اسماعیل بن ابی خالد نے بیان کیا ‘ ان سے عامر شعبی نے بیان کیا کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے بیٹے کے لیے سلام بھیجتے تو السلام علیک یا ابن ذی الجناحین کہتے ۔
اے دو پروں والے کے بےٹے ! تجھ پر سلام ہو حضرت جعفر رضی اللہ عنہ کے بیٹے کا نام عبداللہ تھا۔ حافظ ابن حجر فرماتے ہیں فالمراد بالجناحین صفۃ ملکیۃ وقوۃ روحانیۃ اعطیھا جعفر یعنی سہیلی نے کہا کہ جناحین سے مراد وہ صفات ملکی وقوت روحانی ہے جو حضرت جعفر رضی اللہ عنہ کو دی گئی ۔ مگر واذا لم یثبت خبر فی بیان کیفیتھا فنؤ من بھا من غیر بحث عن حقیقتھا ( فتح الباری ) یعنی جب ان پروں کی کیفیت کے بارے میں کوئی خبر ثابت نہیں تو ہم ان کی حقیقت کی بحث میں نہیں پڑتے بلکہ جیسا حدیث میں وارد ہوا اس پر ایمان لاتے ہیں۔