You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ حَدَّثَنَا الْفُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا عَاصِمٌ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ عَنْ مُجَاشِعِ بْنِ مَسْعُودٍ انْطَلَقْتُ بِأَبِي مَعْبَدٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيُبَايِعَهُ عَلَى الْهِجْرَةِ قَالَ مَضَتْ الْهِجْرَةُ لِأَهْلِهَا أُبَايِعُهُ عَلَى الْإِسْلَامِ وَالْجِهَادِ فَلَقِيتُ أَبَا مَعْبَدٍ فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ صَدَقَ مُجَاشِعٌ وَقَالَ خَالِدٌ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ عَنْ مُجَاشِعٍ أَنَّهُ جَاءَ بِأَخِيهِ مُجَالِدٍ
Narrated Mujashi bin Masud: I took Abu Mabad to the Prophet in order that he might give him the pledge of allegiance for migration. The Prophet said, Migration has gone to its people, but I take the pledge from him (i.e. Abu Mabad) for Islam and Jihad.
ہم سے محمد بن ابی بکر نے بیان کیا ، کہا ہم سے فضیل بن سلیمان نے بیان کیا ، کہا ہم سے عاصم بن سلیمان نے بیان کیا ، ان سے ابو عثمان نہدی نے اور ان سے مجاشع بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہ میں اپنے بھائی ( ابو معبد رضی اللہ عنہ ) کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آ پ سے ہجرت پر بیعت کر انے کے لیے لے گیا ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ ہجرت کا ثواب تو ہجرت کرنے والوں کے ساتھ ختم ہوچکا ۔ البتہ میں اس سے اسلام اور جہاد پر بیعت لیتاہوں ۔ ابو عثمان نے کہا کہ پھر میں نے ابو معبد رضی اللہ عنہ سے مل کر ان سے اس کے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا کہ مجاشع رضی اللہ عنہ نے ٹھیک بیان کیا اور خالد حذاءنے بھی ابو عثمان سے بیان کیا ، ان سے مجاشع رضی اللہ عنہ نے کہ وہ اپنے بھائی مجالدرضی اللہ عنہ کو لے کر آئے تھے ، ( پھر حدیث کو آخر تک بیان کیا ۔ اس کو اسماعیل نے وصل کیا ہے )