You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ سَمِعْتُ الْبَرَاءَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَجَاءَهُ رَجُلٌ فَقَالَ يَا أَبَا عُمَارَةَ أَتَوَلَّيْتَ يَوْمَ حُنَيْنٍ فَقَالَ أَمَّا أَنَا فَأَشْهَدُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ لَمْ يُوَلِّ وَلَكِنْ عَجِلَ سَرَعَانُ الْقَوْمِ فَرَشَقَتْهُمْ هَوَازِنُ وَأَبُو سُفْيَانَ بْنُ الْحَارِثِ آخِذٌ بِرَأْسِ بَغْلَتِهِ الْبَيْضَاءِ يَقُولُ أَنَا النَّبِيُّ لَا كَذِبْ أَنَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبْ
Narrated Abu 'Is-haq: I heard Al-Bara' narrating when a man came and said to him, O Abu '`Umara! Did you flee on the day (of the battle) of Hunain? Al-Bara' replied, I testify that the Prophet did not flee, but the hasty people hurried away and the people of Hawazin threw arrows at them. At that time, Abu Sufyan bin Al-Harith was holding the white mule of the Prophet by the head, and the Prophet was saying, I am the Prophet undoubtedly: I am the son of `Abdul-Muttalib.
ہم سے محمد بن کثیر نے بیان کیا ، کہاہم سے سفیان ثوری نے بیان کیا ، ان سے ابو اسحاق نے ، کہا کہ میں نے براءرضی اللہ عنہ سے سنا ، ان کے یہاں ایک شخص آیا اور کہنے لگاکہ اے ابو عمارہ ! کیا تم نے حنین کی لڑائی میں پیٹھ پھیر لی تھی ؟ انہوں نے کہا ، میں اس کی گواہی دیتاہوں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی جگہ سے نہیں ہٹے تھے ۔ البتہ جو لوگ قوم میں جلد باز تھے ، انہوں نے اپنی جلد بازی کا ثبوت دیا تھا ، پس قبیلہ ہوازن والوں نے ان پر تیر برسائے ۔ ابو سفیان بن حارث رضی اللہ عنہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سفید خچر کی لگام تھامے ہوئے تھے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرمارہے تھے ” میں نبی ہوں اس میں بالکل جھوٹ نہیں ، میں عبد المطلب کی اولاد ہوں ۔
حافظ صاحب فرماتے ہیں وابو سفیان بن الحارث بن عبد المطلب بن ھاشم وھو ابن عم النبی صلی اللہ علیہ وسلم و کان اسلامہ قبل فتح مکۃ لانہ خرج الی النبیافلقیہ فی الطریق وھو سائر الی فتح مکۃ فاسلم و حسن اسلامہ وخرج الی غزوۃ حنین فکان فیمن ثبت ( فتح ) یعنی حضرت ابو سفیان بن حارث بن عبد المطلب بن ہاشم رضی اللہ عنہ نبی کریم ا کے چچا کے بیٹے تھے۔ یہ مکہ فتح ہونے سے پہلے ہی سے نکل کر راستے ہی میں آنحضرت ا سے جاکرملے اور اسلام قبول کر لیااور یہ غزوئہ حنین میں ثابت قدم رہے تھے۔