You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا مُوسَى حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ قَالَ بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَا مُوسَى وَمُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ إِلَى الْيَمَنِ قَالَ وَبَعَثَ كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا عَلَى مِخْلَافٍ قَالَ وَالْيَمَنُ مِخْلَافَانِ ثُمَّ قَالَ يَسِّرَا وَلَا تُعَسِّرَا وَبَشِّرَا وَلَا تُنَفِّرَا فَانْطَلَقَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا إِلَى عَمَلِهِ وَكَانَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا إِذَا سَارَ فِي أَرْضِهِ كَانَ قَرِيبًا مِنْ صَاحِبِهِ أَحْدَثَ بِهِ عَهْدًا فَسَلَّمَ عَلَيْهِ فَسَارَ مُعَاذٌ فِي أَرْضِهِ قَرِيبًا مِنْ صَاحِبِهِ أَبِي مُوسَى فَجَاءَ يَسِيرُ عَلَى بَغْلَتِهِ حَتَّى انْتَهَى إِلَيْهِ وَإِذَا هُوَ جَالِسٌ وَقَدْ اجْتَمَعَ إِلَيْهِ النَّاسُ وَإِذَا رَجُلٌ عِنْدَهُ قَدْ جُمِعَتْ يَدَاهُ إِلَى عُنُقِهِ فَقَالَ لَهُ مُعَاذٌ يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ قَيْسٍ أَيُّمَ هَذَا قَالَ هَذَا رَجُلٌ كَفَرَ بَعْدَ إِسْلَامِهِ قَالَ لَا أَنْزِلُ حَتَّى يُقْتَلَ قَالَ إِنَّمَا جِيءَ بِهِ لِذَلِكَ فَانْزِلْ قَالَ مَا أَنْزِلُ حَتَّى يُقْتَلَ فَأَمَرَ بِهِ فَقُتِلَ ثُمَّ نَزَلَ فَقَالَ يَا عَبْدَ اللَّهِ كَيْفَ تَقْرَأُ الْقُرْآنَ قَالَ أَتَفَوَّقُهُ تَفَوُّقًا قَالَ فَكَيْفَ تَقْرَأُ أَنْتَ يَا مُعَاذُ قَالَ أَنَامُ أَوَّلَ اللَّيْلِ فَأَقُومُ وَقَدْ قَضَيْتُ جُزْئِي مِنْ النَّوْمِ فَأَقْرَأُ مَا كَتَبَ اللَّهُ لِي فَأَحْتَسِبُ نَوْمَتِي كَمَا أَحْتَسِبُ قَوْمَتِي
Narrated Abu Burda: Allah's Apostle sent Abu Musa and Mu`adh bin Jabal to Yemen. He sent each of them to administer a province as Yemen consisted of two provinces. The Prophet said (to them), Facilitate things for the people and do not make things difficult for them (Be kind and lenient (both of you) with the people, and do not be hard on them) and give the people good tidings and do not repulse them. So each of them went to carry on his job. So when any one of them toured his province and happened to come near (the border of the province of) his companion, he would visit him and greet him. Once Mu`adh toured that part of his state which was near (the border of the province of) his companion Abu Musa. Mu`adh came riding his mule till he reached Abu Musa and saw him sitting, and the people had gathered around him. Behold! There was a man tied with his hands behind his neck. Mu`adh said to Abu Musa, O `Abdullah bin Qais! What is this? Abu Musa replied. This man has reverted to Heathenism after embracing Islam. Mu`adh said, I will not dismount till he is killed. Abu Musa replied, He has been brought for this purpose, so come down. Mu`adh said, I will not dismount till he is killed. So Abu Musa ordered that he be killed, and he was killed. Then Mu`adh dismounted and said, O `Abdullah (bin Qais)! How do you recite the Qur'an ? Abu Musa said, I recite the Qur'an regularly at intervals and piecemeal. How do you recite it O Mu`adh? Mu`adh said, I sleep in the first part of the night and then get up after having slept for the time devoted for my sleep and then recite as much as Allah has written for me. So I seek Allah's Reward for both my sleep as well as my prayer (at night).
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا ، کہا ہم سے ابوعوانہ نے بیان کیا ، کہا ہم سے عبد الملک بن عمیر نے بیان کیا ، ان سے ابو بردہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابو موسیٰ اشعری اور معاذ بن جبل رضی اللہ عنہما کو یمن کا حاکم بنا کر بھیجا ۔ راوی نے بیان کیا کہ دونوں صحابیوں کو اس کے ایک ایک صوبے میں بھیجا ۔ راوی نے بیان کیا کہ یمن کے دوصوبے تھے پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایادیکھولوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ، دشواریاں نہ پیدا کرنا ، انہیںخوش کرنے کی کوشش کرنا ، دین سے نفرت نہ دلانا ۔ یہ دونوں بزرگ اپنے اپنے کا موں پر روانہ ہوگئے ۔ دونوں میں سے جب کوئی اپنے علاقے کا دورہ کرتے کرتے اپنے دوسرے ساتھی کے پاس پہنچ جاتا تو ان سے تازی ( ملاقات ) کے لیے آتا اور سلام کرتا ۔ ایک مرتبہ حضرت معاذ رضی اللہ عنہ اپنے علاقہ میں اپنے صاحب ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کے قریب پہنچ گئے اور اپنے خچر پر ان سے ملاقات کے لیے چلے ۔ جب ان کے قریب پہنچے تو دیکھا کہ وہ بیٹھے ہوئے ہیں اور ان کے پاس کچھ لوگ جمع ہیں اور ایک شخص ان کے سامنے ہے جس کی مشکیں کسی ہوئی ہیں ۔ معاذ رضی اللہ عنہ نے ان سے پوچھا اے عبد اللہ بن قیس ! یہ کیا واقعہ ہے ؟ ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے بتلا یا کہ یہ شخص اسلام لانے کے بعد مرتد ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پھر جب تک اسے قتل نہ کردیا جائے میں اپنی سواری سے نہیں اتروںگا ۔ موسٰی رضی اللہ عنہ نے کہا کہ قتل کرنے ہی کے لیے اسے یہاں لایا گیا ہے ۔ آ پ اتر جائیں لیکن انہوں نے اب بھی یہی کہاکہ جب تک اسے قتل نہ کیا جائے گا میں نہ اتروںگا ۔ آخر حضرت موسیٰ رضی اللہ عنہ نے حکم دیا اور اسے قتل کردیا گیا ۔ تب وہ اپنی سواری سے اترے اور پوچھا ، عبد اللہ ! آپ قرآن کس طرح پڑھتے ہیں ؟ انہوں نے کہا میں تو تھوڑا تھوڑا ہر وقت پڑھتا رہتاہوں پھر انہوں نے معاذ رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ معاذ ! آپ قرآ ن مجید کس طرح پڑھتے ہیں ؟ معاذ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں تو رات کے شروع میں سوتا ہوں پھر اپنی نیند کا ایک حصہ پورا کرکے میں اٹھ بیٹھتا ہوں اورجو کچھ اللہ تعالیٰ نے میرے لیے مقدر کر رکھا ہے اس میں قرآن مجید پڑھتا ہوں ۔ اس طرح بیداری میں جس ثواب کی امید اللہ تعا لیٰ سے رکھتا ہوں سونے کی حالت کے ثواب کا بھی اس سے اسی طرح امید وار رہتا ہوں ۔
حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کا یہ کما ل جوش ایمان تھا کہ مرتد کو دیکھ کر فوراً ان کو وہ حدیث یاد آگئی جس میں آ نحضرت ا نے فرمایا کہ جو کوئی اسلام سے پھر جائے اسے قتل کر دو ۔ حضرت معاذ رضی اللہ عنہ نے جب تک شریعت کی حد جاری نہیں ہوئی، اس وقت تک ابوموسی رضی اللہ عنہ کے پاس اتر نا اور ٹھہر نا بھی منا سب نہ سمجھا ۔ یمن کے بلند حصے پر معاذرضی اللہ عنہ کو حاکم بنا یا گیاتھا اور نشیبی علاقہ ابو موسی رضی اللہ عنہ کو دیا گیا تھا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ملک یمن کی بہت تعریف فرمائی ۔ جس کی بر کت ہے کہ وہاں بڑے بڑے عالم فاضل محدث پیدا ہوئے ۔ حضرت علامہ شوکا نی یمنی مشہور اہلحدیث عالم یمنی ہیں جن کی حدیث کی شرح کی کتاب نیل الاوطار مشہور ہے ۔ یا اللہ ! میں ان بزرگوں سے خاص عقیدت ومحبت رکھتا ہوں ، ان کے ساتھ مجھ کو جمع فرمائیو، آمین ۔ یارب العالمین۔ ( راز )