You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنِي عَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ هُوَ النَّرْسِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ عَنْ أَيُّوبَ بْنِ عَائِذٍ حَدَّثَنَا قَيْسُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ سَمِعْتُ طَارِقَ بْنَ شِهَابٍ يَقُولُ حَدَّثَنِي أَبُو مُوسَى الْأَشْعَرِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى أَرْضِ قَوْمِي فَجِئْتُ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُنِيخٌ بِالْأَبْطَحِ فَقَالَ أَحَجَجْتَ يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ قَيْسٍ قُلْتُ نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ كَيْفَ قُلْتَ قَالَ قُلْتُ لَبَّيْكَ إِهْلَالًا كَإِهْلَالِكَ قَالَ فَهَلْ سُقْتَ مَعَكَ هَدْيًا قُلْتُ لَمْ أَسُقْ قَالَ فَطُفْ بِالْبَيْتِ وَاسْعَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ ثُمَّ حِلَّ فَفَعَلْتُ حَتَّى مَشَطَتْ لِي امْرَأَةٌ مِنْ نِسَاءِ بَنِي قَيْسٍ وَمَكُثْنَا بِذَلِكَ حَتَّى اسْتُخْلِفَ عُمَرُ
Narrated Abu Musa Al-Ash`ari: Allah's Apostle sent me (as a governor) to the land of my people, and I came while Allah's Apostle was encamping at a place called Al-Abtah. The Prophet said, Have you made the intention to perform the Hajj, O `Abdullah bin Qais? I replied, Yes, O Allah's Apostle! He said, What did you say? I replied, I said, 'Labbaik' and expressed the same intention as yours. He said, Have you driven the Hadi along with you? I replied, No, I did not drive the Hadi. He said, So perform the Tawaf of the Ka`ba and then the Sai, between Safa and Marwa and then finish the state of Ihram. So I did the same, and one of the women of (the tribe of) Banu-Qais combed my hair. We continued follow in that tradition till the caliphate of `Umar.
مجھ سے عبادہ بن ولید نے بیان کیا ، کہا ہم سے عبد الواحد بن زیاد نے بیان کیا ، ان سے ایوب بن عائذ نے ، ان سے قیس بن مسلم نے بیان کیا ، کہا میں نے طارق بن شہاب سے سنا ، انہوں نے کہا کہ مجھ سے ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے کہا کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میری قوم کے وطن ( یمن ) میں بھیجا ۔ پھر میں آیا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ( مکہ کی ) وادی ابطح میں پڑاؤ کئے ہوئے تھے ۔ آپ نے دریافت فرمایا ، عبد اللہ بن قیس ! تم نے حج کا احرام باندھا لیا ؟ میں نے عرض کیا جی ہاں یارسو ل اللہ ! آپ نے دریافت فرمایا کلمات احرام کس طرح کہے ؟ بیان کیا کہ میں نے عرض کیا ( کہ یوں کلمات اداکئے ہیں ) ” اے اللہ میں حاضر ہوں ، اور جس طرح آپ انے احرام باندھا ہے ، میں نے بھی اسی طرح باندھا ہے ۔ “ فرمایا تم اپنے ساتھ قر بانی کا جانور بھی لائے ہو ؟ میں نے کہا کہ کوئی جانور تو میں اپنے ساتھ نہیں لایا ۔ فر مایا تم پھر پہلے بیت اللہ کا طواف اور صفا اور مروہ کی سعی کر لو ۔ ان رکنوں کی ادائیگی کے بعد حلال ہو جا نا ۔ میں نے اسی طرح کیااور بنو قیس کی خاتون نے میرے سر میں کنگھا کیا اور اسی قاعدے پر ہم اس وقت تک چلتے رہے جب تک حضرت عمر رضی اللہ عنہ خلیفہ ہوئے ۔ ( اسی کو حج تمتع کہتے ہیں اوریہ بھی سنت ہے )