You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ وَإِسْحَاقُ بْنُ نَصْرٍ قَالَا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ أَبِي مُوسَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَدِمْتُ أَنَا وَأَخِي مِنْ الْيَمَنِ فَمَكَثْنَا حِينًا مَا نُرَى ابْنَ مَسْعُودٍ وَأُمَّهُ إِلَّا مِنْ أَهْلِ الْبَيْتِ مِنْ كَثْرَةِ دُخُولِهِمْ وَلُزُومِهِمْ لَهُ
Narrated Abu Musa: My brother and I came from Yemen (to Medina) and remained for some time, thinking that Ibn Masud and his mother belonged to the family of the Prophet because of their frequent entrance (upon the Prophet) and their being attached to him.
مجھ سے عبد اللہ بن محمد اور اسحاق بن نصر نے بیان کیا ، کہا ہم سے یحییٰ بن آدم نے بیا ن کیا ، کہا ہم سے یحییٰ بن زکریا بن ابی زائدہ نے بیان کیا ، ان سے ان کے والد نے اور ان سے ابو اسحاق عمرو بن عبد اللہ نے ، ان سے اسود بن یزید نے اور ان سے ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے کہ میں اور میرے بھائی ابو رحم یا ابو بردہ یمن سے آئے تو ہم ( ابتداءمیں ) بہت دنوں تک یہ سمجھتے رہے کہ ابن مسعو د رضی اللہ عنہ اوران کی والدہ ام عبد اللہ رضی اللہ عنہمادونوں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل بیت میں سے ہیں کیونکہ یہ آنحضر صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں رات دن بہت آیا جایا کرتے تھے اور ہر وقت حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہا کرتے تھے ۔
حضرت ابو موسی اشعری رضی اللہ عنہ دوسرے یمن والوں کے ساتھ پہلے حبش پہنچ گئے تھے۔ وہاں سے جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے ساتھ ہو کر خدمت نبوی میںتشریف لائے۔