You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حدثني إسحاق، أخبرنا روح، حدثنا زكرياء بن إسحاق، حدثنا عمرو بن دينار، عن عطاء، سمع ابن عباس، يقرأ {وعلى الذين يطوقونه فدية طعام مسكين }. قال ابن عباس ليست بمنسوخة، هو الشيخ الكبير والمرأة الكبيرة لا يستطيعان أن يصوما، فليطعمان مكان كل يوم مسكينا.
Narrated 'Ata: That he heard Ibn `Abbas reciting the Divine Verse:-- And for those who can fast they had a choice either fast, or feed a poor for every day.. (2.184) Ibn `Abbas said, This Verse is not abrogated, but it is meant for old men and old women who have no strength to fast, so they should feed one poor person for each day of fasting (instead of fasting).
مجھ سے اسحاق نے بیان کیا ، انھوں نے کہا ہم کو روح نے خبر دی ، انھوں نے کہا ہم سے زکریا بن اسحاق نے بیان کیا ، انھوں نے کہا ہم سے عمروبن دینار نے بیان کیا ، ان سے عطاءنے اور انھوں نے حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے سنا وہ یو ں قرات کر رہے تھے ۔ ” وعلی الذین یطوقونہ ( تفعیل سے ) فدیۃ طعام مسکین ۔ “ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ یہ آیت منسوخ نہیں ہے ۔ اس سے مراد بہت بوڑھا مرد یا بہت بوڑھی عورت ہے ۔ جو روزے کی طاقت نہ رکھتی ہو ، انہیں چاہئیے کہ ہر روزہ کے بدلے ایک مسکین کو کھانا کھلا دیں ۔
یہ ابن عباس رضی اللہ عنہ کا فول ہے اور اکثر علماء کہتے ہیں کہ بہ آیت منسوخ ہے اور ابتدائے اسلام میں یہی حکم ہوا تھا کہ جس کا جی چاہے روزہ رکھے جس کا چاہے روزہ رکھے جس کا جی چاہے فدیہ دے۔ پھر یعد میں آیت (فمن شھد منکم الشھر فلیصمه) (البقره:175) هوئی اور اس سے وہ پچھلی آیت منسوخ ہو گئی۔ البتہ جو شخص اتنا بوڑھا ہو جائے کہ روزہ رکھ سکے اس کے لئے افطار کرنا اور فدیہ دینا جائز ہے۔