You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حدثنا عبيد الله، عن إسرائيل، عن أبي إسحاق، عن البراء، وحدثنا أحمد بن عثمان، حدثنا شريح بن مسلمة، قال حدثني إبراهيم بن يوسف، عن أبيه، عن أبي إسحاق، قال سمعت البراء ـ رضى الله عنه ـ. لما نزل صوم رمضان كانوا لا يقربون النساء رمضان كله، وكان رجال يخونون أنفسهم، فأنزل الله {علم الله أنكم كنتم تختانون أنفسكم فتاب عليكم وعفا عنكم}.
Narrated Al-Bara: When the order of compulsory fasting of Ramadan was revealed, the people did not have sexual relations with their wives for the whole month of Ramadan, but some men cheated themselves (by violating that restriction). So Allah revealed:-- Allah is aware that you were deceiving yourselves but He accepted your repentance and for gave you.. (3.187)
ہم سے عبید اللہ نے بیان کیا ، انھوں نے کہاہم سے اسرائیل نے بیان کیا ، ان سے ابو اسحاق نے اور ان سے براءرضی اللہ عنہ نے ( دوسری سند ) اور ہم سے احمد بن عثمان نے بیان کیا ، ان سے شریح بن مسلمہ نے بیان کیا ، کہاکہ مجھ سے ابراہیم بن یوسف نے بیان کا ، ان سے ان کے والد نے ، ان سے ابو اسحاق نے بیان کیا ، انہوں نے براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے سنا کہ جب رمضا ن کے روزے کا حکم نازل ہوا تو مسلمان پورے رمضان میں اپنی بیویوں کے قریب نہیں جاتے تھے اور کچھ لوگوں نے اپنے کو خیانت میں مبتلا کر لیا تھا ۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی ۔ ” اللہ نے جان لیا کہ تم اپنے کو خیانت میں مبتلا کر تے رہتے تھے ۔ پس اس نے تم پر رحمت سے توجہ فرمائی اور تم سے معاف کردیا ۔ “
خیانت سے مراد رات میں بیویوںسے ملاپ کرلینا ہے۔ بعد میں اس کی کھلے عام رات کو اجازت دے دی گئی۔