You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حدثنا أبو نعيم، حدثنا سفيان، عن ابن المنكدر، سمعت جابرا ـ رضى الله عنه ـ قال كانت اليهود تقول إذا جامعها من ورائها جاء الولد أحول. فنزلت {نساؤكم حرث لكم فأتوا حرثكم أنى شئتم}
Narrated Jabir: Jews used to say: If one has sexual intercourse with his wife from the back, then she will deliver a squint-eyed child. So this Verse was revealed:-- Your wives are a tilth unto you; so go to your tilth when or how you will. (2.223)
ہم سے ابو نعیم نے بیان کیا ، کہا ہم سے سفیان ثوری نے بیان کیا ، ان سے محمد بن منکدر نے اور انھوں نے جابر رضی اللہ عنہ سے سنا ، انھوں نے بیان کیاکہ یہودی کہتے تھے کہ اگر عورت سے ہم بستری کے لیے کوئی پیچھے سے آئے گا تو بچہ بھینگا پیدا ہوگا ۔ اس پر یہ آیت نا زل ہوئی کہ ” تمہاری بیویاں تمہاری کھیتی ہیں ، سو اپنے کھیت میں آؤ جدھر سے چاہو ۔ “
مراد یہ ہے کہ لیٹے ، بیٹھے ، کھڑے جس طرح چاہو اپنی بیویوں سے جماع کرسکتے ہو۔ دبر میں جماع کرنا شرعا قطعا حرام ہے اور خلاف انسانیت۔ یہ فعل ہے جس کی مذمت میں بہت سی آحادیث وارد ہیں۔ قوم لوط کا یہ فعل تھا کہ وہ لڑکوں سے بد فعلی کرتے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے ان پر ایسا عذاب نازل کیا کہ ان کی بستیوں کو تہ وبالا کردیا اور ایسے بدکار وں کے لیے ان کو عبرت بنا دیا۔ آج بھی بہت سے لوگ ایسی خبیثہ عادت میں مبتلاہو کر لعنت خدا وندی کے مستحق ہورہے ہیں۔