You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حدثني إسحاق، أخبرنا روح، أخبرنا شعبة، عن خالد الحذاء، عن مروان الأصفر، عن رجل، من أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم ـ قال أحسبه ابن عمر ـ {إن تبدوا ما في أنفسكم أو تخفوه} قال نسختها الآية التي بعدها.
Narrated Marwan Al-Asghar: A man from the companions of Allah's Messenger who I think, was Ibn `Umar said, The Verse:-- Whether you show what is in your minds or conceal it.... was abrogated by the Verse following it.
مجھ سے اسحاق بن منصور نے بیان کیا ، انہیں روح بن عبادہ نے خبر دی ، انہیں شعبہ نے خبر دی ، انہیں خالد حذاءنے ، انہیں مروان اصفر نے اور انہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی نے ، کہا کہ وہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ہیں ۔ انہوں نے آیت (( وان تبدوا مافی انفسکم او تخفوہ )) کے متعلق بتلایا کہ اس آیت کو اس کے بعد کی آیت (( لا یکلف اللہ نفساالا وسعھا )) نے منسوخ کردیا ہے ۔
پہلی آیت کا مفہوم یہ تھا کہ تمہارے نفسوں کے وساوس پر بھی مواخذہ ہوگا۔ یہ معاملہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم پر بہت شاق گزرا اور واقعی شاق بھی تھا کہ وساوس نفسانی دلوں میں پید اہوتے رہتے ہیں۔ آیت لا یکلف اللہ نفسا الا وسعھا نے اس آیت کو منسوخ کر دیا اور محض وساوس نفسانی پر گرفت نہ ہونے کا اعلان کیا گیا جب تک ان کے مطابق عمل نہ ہو۔