You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حدثنا علي بن سلمة، حدثنا مالك بن سعير، حدثنا هشام، عن أبيه، عن عائشة ـ رضى الله عنها ـ أنزلت هذه الآية {لا يؤاخذكم الله باللغو في أيمانكم} في قول الرجل لا والله، وبلى والله.
Narrated `Aisha: This Verse: Allah will not punish you for what is unintentional in your oaths. (5.89) was revealed about a man's state men (during his talk), No, by Allah, and Yes, by Allah.
ہم سے علی بن سلمہ نے بیان کیا ، کہا ہم سے مالک بن سعید نے بیان کیا ، کہا ہم سے ہشام نے بیا ن کیا ، ان سے ان کے والد نے اور ان سے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہ آیت ” اللہ تم سے تمہاری فضول قسموں پر پکڑ نہیں کرتا ۔ “ کسی کے اس طرح قسم کھانے کے بارے میں نازل ہوئی تھی کہ نہیں ، خدا کی قسم ، ہاں خدا کی قسم !
جوقسم بلا کسی ارادہ کے زبان پر آجاتی ہے۔ امام شافعی اور اہلحدیث کا یہی قول ہے۔ امام ابو حنیفہ نے کہا ایک بات کا گمان غالب ہو اور پھر اس پر کوئی قسم کھالے تو یہ قسم لغو ہے۔ بعضوں نے کہا لغو قسم جو غصے میں یا بھول کر کھالی جائے۔ بعضوں نے کہا کھانے پینے لباس وغیرہ کے ترک پر جو قسم کھائی جائے وہ مراد ہے۔