You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ ذَرٍّ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِجِبْرِيلَ مَا يَمْنَعُكَ أَنْ تَزُورَنَا أَكْثَرَ مِمَّا تَزُورُنَا فَنَزَلَتْ وَمَا نَتَنَزَّلُ إِلَّا بِأَمْرِ رَبِّكَ لَهُ مَا بَيْنَ أَيْدِينَا وَمَا خَلْفَنَا
Narrated Ibn `Abbas: The Prophet said to Gabriel, What prevents you from visiting us more often than you visit us now? So there was revealed:-- 'And we (angels) descend not but by the command of your Lord. To Him belongs what is before us and what is behind us...'(19.64)
ہم سے ابو نعیم فضل بن دکین نے بیان کیا ، کہا ہم سے عمر بن ذر نے بیان کیا ، کہا کہ میں نے اپنے والد سے سنا ، ان سے سعید بن جبیر نے اور ان سے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جبریل علیہ السلام نے فرمایا ۔ جیسا کہ اب آپ ہماری ملاقات کو آیا کرتے ہیں ، اس سے زیادہ آپ ہم سے ملنے کے لئے کیوں نہیں آیا کرتے ؟ اس پر یہ آیت نازل ہوئی ۔ ” وما نتنزل الا بامر ربک الخ یعنی ہم فرشتے نازل نہیں ہوتے بجز آپ کے پروردگار کے حکم کے ، اسی کی ملک ہے جو کچھ ہمارے آگے ہے اور جو کچھ ہمارے پیچھے ہے ۔
یعنی ہم فرشتے پروردگار کے حکم کے تابع ہیں جب حکم ہوتا ہے اس وقت اترتے ہیں ہم خود مختار نہیں ہیں۔