You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ لَقَدْ رَأَى مِنْ آيَاتِ رَبِّهِ الْكُبْرَى قَالَ رَأَى رَفْرَفًا أَخْضَرَ قَدْ سَدَّ الْأُفُقَ
Narrated `Abdullah: (regarding the revelation) Truly he (Muhammad) did see of the signs of his Lord; the Greatest!' (53.18) The Prophet saw a green screen covering the horizon.
ہم سے قبیصہ بن عقبہ نے بیان کیا ، کہا ہم سے سفیان ثوری نے بیان کیا ، ان سے اعمش نے ، ان سے ابراہیم نخعی نے ، ان سے علقمہ نے اوران سے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے آیت لقد رای من آیات ربہ الکبریٰ یعنی ” آپ نے اپنے رب کی عظیم نشانیاں دیکھیں “ کے متعلق بتلایا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رفرف ( سبز فرش ) کودیکھا جس نے آسمان کے کناروں کو ڈھانپ لیا تھا ۔
آیت شریفہ لقد رای من آیات ربہ الکبریٰ ( النجم : 18 ) میں لفظ آیات جمع ہے جس سے معلوم ہوتاہے کہ شب معراج میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بہت سے عجائبات قدرت کا مشاہدہ فرمایا جن کی تفصیلات کلی طور پر اللہ ہی بہتر جانتا ہے یہاں روایت میں ایک آیت یعنی رفرف کا ذکر ہے بعض لوگوں نے کہا کہ رفرف سے پردہ مراد ہے بعضوں نے کہا کہ کپڑے کا جوڑا مراد ہے یعنی حضرت جبرائیل سبز رنگ کا لباس پہنے ہوئے تھے۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول ہے کہ شب معراج میںرفرف لٹک آیا آپ اس پر بیٹھ گئے پھر وہ رفرف رہ گیا اور آپ پروردگار کے نزدیک ہو گئے ثم دنٰی فتدلٰی سے یہی مراد ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں اس مقام پر حضرت جبرائیل مجھ سے الگ ہو گئے اور آواز یں سب موقوف ہو گئیں اور میں نے اپنے پروردگار کا کلام سنا ۔ یہ قرطبی نے نقل کیا ہے۔ ( وحیدی ) سدرۃ المنتھی اور مناظر نوری وناری جو بھی آپ نے شب معراج میں ملاحظہ فرمائے سب اس آیت کی تفسیر میں داخل ہیں۔