You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ النَّضْرِ أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا أَبُو بِشْرٍ جَعْفَرُ بْنُ إِيَاسٍ عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَنْ طَبَقٍ حَالًا بَعْدَ حَالٍ قَالَ هَذَا نَبِيُّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
Narrated Ibn `Abbas: (as regards the Verse):--'You shall surely travel from stage to stage (in this life and in the Hereafter).' (It means) from one state to another. That concerns your Prophet.
ہم سے سعید بن نضر نے بیان کیا ، کہا ہم کو ہشیم نے خبر دی ، کہا مجھ کو ابو بشر جعفر بن ایاس نے خبر دی ، ان سے مجاہد نے بیان کیا کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا ” لترکبن طبقا عن طبق “ یعنی تم کو ضرور ایک حالت کے بعد دوسرے حالت پر پہنچنا ہے ۔ بیان کیا کہ یہاں مراد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہیں کہ آپ کو کامیابی رفتہ رفتہ حاصل ہوگی ۔
یعنی چند روز کافروں سے مغلوب رہوگے پھر برابری کے ساتھ ان سے لڑتے رہوگے۔ پھر غالب ہوگے یا سب آدمیوں کی طرف اشارہ ہے پہلے شیر خوار پھر بچہ پھر جوان پھر بوڑھے ہوتے ہو۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما کی تفسیر اس قرات پر ہے ۔ جب لترکبن فتحہ باء کے ساتھ پڑھیں اور دوسری تفسیر مشہور قرات پر ہے یعنی لتر کبن بہ ضمہ بائ۔ ابن مسعود نے کہا لترکبن صیغہ مونث غائب کا ہے اور ضمیر آسمان کی طرف پھرتی ہے یعنی آسمان طرح طرح کے رنگ بدلے گا ( وحیدی ) آیت قرآنی اپنے عموم کے لحاظ سے بہت سی گہرائیاں لئے ہوئے ہے۔ جس میں آج کے ترقی یافتہ دور کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے جو بنی نوع انسانی کو بہت سے ادوار طے کرنے کے بعد حاصل ہواہے اور ابھی آئندہ خداہی بہتر جانتا ہے کہ اور کون کون سے دور وجود میں آنے والے ہیں۔ آج کے اختراعات نے انسان کو کائنات کی جس قدر مخفی دولتیں عطا کی ہیں ضروری تھا کہ قرآن پاک میں ان سب پر اشارے کئے جاتے ہیں۔ جس کے لئے آیت کو پیش کیا جاسکتا ہے۔ یہ اس حقیقت پر دال ہے کہ قرآن مجید ایک ایسا آسمانی الہام ہے جو ہر زمانے اورہر ہر دور میں انسان کی رہنمائی کرتا رہے گا اور زیادہ سے زیادہ اسے ترقیات پر لے جائے گا تاکہ صحیح معنوں میں انسان خلیفۃ اللہ بن کر اور راز ہائے قدرت کو دریافت کر کے اور اس کائنات کو اس کے شایان شان آباد کرکے اپنی خلافت کے فرائض ادا کر سکے۔ سچ ہے : لترکبن طبقا عن طبق صدق اللہ تبارک وتعالیٰ۔