You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي الضُّحَى عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ مَا صَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةً بَعْدَ أَنْ نَزَلَتْ عَلَيْهِ إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ إِلَّا يَقُولُ فِيهَا سُبْحَانَكَ رَبَّنَا وَبِحَمْدِكَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي
Narrated Aisha: When the Surat-An-Nasr , 'When comes the Help of Allah and the conquest,' had been revealed to the Prophet he did not offer any prayer except that he said therein, Subhanka Rabbana wa bihamdika; Allahumma ighfirli (I testify the Uniqueness of our Lord, and all the praises are for Him: O Allah, forgive me! )
ہم سے حسن بن ربیع نے بیان کیا ، کہا ہم سے ابوالاحوص نے بیان کیا ، ان سے اعمش نے ، ان سے ابو الضحیٰ نے ، ان سے مسروق نے اور ان سے حضرت عائشہ رضی اللہ نے بیان کیا کہ آیت اذا جاءنصر اللہ یعنی جب اللہ کی مدد اور فتح آپہنچی ، جب سے نازل ہوئی تھی تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی نماز ایسی نہیں پڑھی جس میں آپ نے یہ دعا نہ کرتے ہوں ۔ سبحانک اللھم ربنا وبحمدک اللھم اغفر لی ۔ یعنی ” پاک ہے تیری ذات اے اللہ ! اے ہمارے رب ! اور تیرے ہی لئے تعریف ہے ۔ اے اللہ میری مغفرت فرما دے ۔ “
یہ سورت مدنی ہے اس میں تین آیات ہیں ۔ یہ سورت یوم النحر کو حجۃ الوداع کے موقع پر منٰی میں نازل ہوئی ۔ اس سورت کے نازل ہونے کے بعد رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اکیاسی دن زندہ رہے ۔ ( فتح الباری )