You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنِ الحَكَمِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: لَمَّا أَرَادَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَنْفِرَ، إِذَا صَفِيَّةُ عَلَى بَابِ خِبَائِهَا كَئِيبَةً، فَقَالَ لَهَا: «عَقْرَى أَوْ حَلْقَى، إِنَّكِ لَحَابِسَتُنَا، أَكُنْتِ أَفَضْتِ يَوْمَ النَّحْرِ؟» قَالَتْ: نَعَمْ، قَالَ: «فَانْفِرِي إِذًا»
Narrated `Aisha: When Allah's Apostle decided to leave Mecca after the Hajj, he saw Safiyya, sad and standing at the entrance of her tent. He said to her, Aqr (or) Halq! You will detain us. Did you perform Tawaf-al- Ifada on the day of Nahr? She said, Yes. He said, Then you can depart.
ہم سے سلیمان بن حرب نے بیان کیا ، کہاہم سے شعبہ بن حجاج نے ، ان سے حکم بن عتبہ نے ، ان سے ابراہیم نخعی نے ، ان سے اسود بن یزید نے اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ( حجۃ الوداع میں ) کوچ کا ارادہ کیاتو دیکھا کہ صفیہ رضی اللہ عنہا اپنے خیمہ کے دروازے پر غمگین کھڑی ہیں ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا ” عقریٰ “ یا ( فرمایا راوی کو شک تھا ) ” حلقٰی “ معلوم ہوتاہے کہ تم ہمیں روک دوگی ، کیا تم نے قربانی کے دن طواف کرلیا ہے ؟ انہوں نے عرض کی کہ جی ہاں ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پھر چلو ۔
” عقریٰ حلقیٰ “ عرب میں پیار کے الفاظ ہیں اس سے بددعا مقصود نہیں ہے۔ ” عقریٰ “ یعنی اللہ تجھ کو زخمی کرے۔ حلقیٰ تیرے حلق میں زخم ہو ۔ اس حدیث کی مطابقت باب سے یوں ہے کہ آپ نے صرف صفیہ رضی اللہ عنہا کا قول ان کے حائضہ ہونے کے بارے میں تسلیم فرمایا تو معلوم ہواکہ خاوند کے مقابلہ میں بھی یعنی رجعت اور سقوط رجعت اورعدت گزرجانے وغیرہ ان امور میں عورت کے قول کی تصدیق کی جائے گی۔