You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ، أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ، عَنِ ابْنِ أَخِي ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عَمِّهِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «كُلُوا مِنَ الأَضَاحِيِّ ثَلاَثًا» وَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ يَأْكُلُ بِالزَّيْتِ حِينَ يَنْفِرُ مِنْ مِنًى، مِنْ أَجْلِ لُحُومِ الهَدْيِ
Narrated Salim: `Abdullah bin `Umar said, Allah's Apostle said, Eat of the meat of sacrifices (of `Id al Adha) for three days. When `Abdullah departed from Mina, he used to eat (bread with) oil, lest he should eat of the meat of Hadi (which is regarded as unlawful after the three days of the `Id).
ہم سے محمد بن عبدالرحیم نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم کو یعقوب بن ابراہیم بن سعد نے خبر دی ، انہیں ابن شہاب کے بھتیجے نے ، انہیں ان کے چچا ابن شہاب ( محمد بن مسلم ) نے ، انہیں سالم نے اور ان سے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قر بانی کا گوشت تین دن تک کھاؤ ۔ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما منیٰ سے کوچ کرتے وقت روٹی زیتون کے تیل سے کھاتے کیونکہ وہ قربانی کے گوشت سے ( تین دن کے بعد ) پر ہیز کرتے تھے ۔
قربانی کرنے میں مالی اور جانی ایثار کے ساتھ ساتھ محتاجوں اور غریبوں کی ہمدردی اور مدد بھی ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے، والبدن جعلناھا لکم من شعآئر اللہ لکم فیھا خیر فاذکروا اسم اللہ علیھا صوآف فاذا وجبت جنوبھا فکلوا منھا واطعموا القانع والمعتر کذالک سخرنا ھا لکم لعلکم تشکرون ( الحج ) اور قربانی کے اونٹ ہم نے تمہارے لیے اللہ کے نشانات مقرر کر دیئے ہیں ان میں تمہیں نفع ہے۔ پس انہیں کھڑا کرکے نام اللہ پڑھ کر نحر کرو۔ پھر جب ان کے پہلو زمین سے لگ جائیں تو اسے خود بھی کھاؤ ، مسکینوں، سوال سے رکنے والوں اور سوال کرنے والوں کو بھی کھلاؤ۔ اسی طرح ہم نے چوپایوں کو تمہارے ماتحت کر رکھا ہے تاکہ تم شکرگزاری کرو۔ معلوم ہوا کہ قربانی کے گوشت کو خود بھی کھاؤ اور غریبوں ، محتاجوں ، سوالیوں کو بھی کھلاؤ۔ قربانی کے گوشت کے تین حصے کرنے چاہیئے۔ ایک حصہ اپنے لیے، ایک حصہ دوست واحباب کے لیے اور ایک حصہ غرباءاور مساکین کے لیے ۔ ( ابن کثیر