You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
وَعَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لاَ تَنْتَبِذُوا فِي الدُّبَّاءِ، وَلاَ فِي المُزَفَّتِ» وَكَانَ أَبُو هُرَيْرَةَ، يُلْحِقُ مَعَهَا: «الحَنْتَمَ وَالنَّقِيرَ»
Anas bin Malik said: Allah's Apostle said, Do not make drinks in Ad-Dubba' nor in Al-Muzaffat. Abu Huraira used to add to them Al-Hantam and An-Naqir.
اور زہری سے روایت ہے ، کہا کہ مجھ سے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ” دباء“ اور ” مزفت “ میں نبیذ نہ بنایا کرو اور حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ اس کے ساتھ ” حنتم “ اور ” نقیر “ کا بھی اضافہ کیا کرتے تھے ۔
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ چار ایسے برتن ہیں جن کے استعمال سے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے ۔ ”دبائ“ یعنی کدو کے تو بنے سے۔ ”مزفت“ یعنی روغن دار رال کے برتن سے۔ ”حنتم“ یعنی لاکھی ٹھلیایا لاکھی مرتبان سے۔ ”نقیر“ یعنی لکڑی کے بنے ہوئے برتن سے ۔ یہی وہ چار برتن ہیں جن میں نبیذ بنانے سے روکا گیا ہے۔