You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ، يَرْفَعُهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: السَّاعِي عَلَى الأَرْمَلَةِ وَالمِسْكِينِ كَالْمُجَاهِدِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، أَوْ: كَالَّذِي يَصُومُ النَّهَارَ وَيَقُومُ اللَّيْلَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ ثَوْرِ بْنِ زَيْدٍ الدِّيلِيِّ، عَنْ أَبِي الغَيْثِ، مَوْلَى ابْنِ مُطِيعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ
Narrated Safwan bin Salim: The Prophet said The one who looks after and works for a widow and for a poor person, is like a warrior fighting for Allah's Cause or like a person who fasts during the day and prays all the night. Narrated Abu Huraira that the Prophet said as above.
ہم سے اسماعیل بن عبداللہ نے بیان کیا ، کہا کہ مجھ سے امام مالک نے بیان کیا ، ان سے صفوان بن سلیم تابعی اس حدیث کو مرسلاً روایت کرتے تھے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بیواؤں اور مسکینوں کے لیے کوشش کرنے والا اللہ کے راستہ میں جہاد کرنے والے کی طرح ہے یا اس شخص کی طرح ہے جو دن میں روزے رکھتا ہے اور رات کو عبادت کر تا ہے ۔
حضرت صفوان بن سلیم مشہور تابعی ہیں بہت ہی نیک بندے تھے۔ بادشاہ تک کا ہدیہ قبول نہیں کرتے تھے ۔ کثرت سجود سے ماتھا گھس گیا تھا۔ سنہ132ھ میں مدینہ میں فوت ہو گئے۔ رحمہ اللہ تعالیٰ۔ حدثنا إسماعيل، قال حدثني مالك، عن ثور بن زيد الديلي، عن أبي الغيث، مولى ابن مطيع عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم مثله ہم سے اسماعیل بن ابی اویس نے بیان کیا ، کہا کہ مجھ سے امام مالک نے بیان کیا ، ان سے ثوربن زید دیلی نے ، ان سے ابن مطیع کے مولیٰ ابو الغیث نے ، ان سے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے اوران سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی طرح فرمایا ۔