You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا أَبُو اليَمَانِ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «إِنَّمَا النَّاسُ كَالإِبِلِ المِائَةِ، لاَ تَكَادُ تَجِدُ فِيهَا رَاحِلَةً»
Narrated `Abdullah bin `Umar: I heard Allah's Apostle saying, People are just like camels, out of one hundred, one can hardly find a single camel suitable to ride.
ہم سے ابو الیمان نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم کو شعیب نے خبردی، ان سے زہری نے بیان کیا، انہوں نے کہامجھ کو سالم بن عبد اللہ نے خبردی اور ان سے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیاکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ لوگوں کی مثال اونٹوں کی سی ہے، سومیں بھی ایک تیز سواری کے قابل نہیں ملتا۔
آج کے مسلمان بکثرت ہر جگہ موجود ہیں مگر حقیقی مسلمان تلاش کئے جائیں تو مایوسی ہوگی۔ پھر بھی اللہ والوں سے زمین خالی نہیں ہے کم من عبا د اللہ لو اقسم علی اللہ لابرہ۔