You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَزَالُ جَهَنَّمُ تَقُولُ هَلْ مِنْ مَزِيدٍ حَتَّى يَضَعَ رَبُّ الْعِزَّةِ فِيهَا قَدَمَهُ فَتَقُولُ قَطْ قَطْ وَعِزَّتِكَ وَيُزْوَى بَعْضُهَا إِلَى بَعْضٍ رَوَاهُ شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ
Narrated Anas bin Malik: The Prophet said, The Hell Fire will keep on saying: 'Are there anymore (people to come)?' Till the Lord of Power and Honor will put His Foot over it and then it will say, 'Qat! Qat! (sufficient! sufficient!) by Your Power and Honor. And its various sides will come close to each other (i.e., it will contract).
ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا، کہا ہم سے شیبان نے بیان کیا، کہا ہم سے قتادہ نے بیان کیا، ان سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جہنم برابر یہی کہتی رہے گی کہ کیا کچھ اور ہے کیا کچھ اور ہے؟ آخر اللہ تبارک و تعالیٰ اپنا قدم اس میں رکھ دے گا تو وہ کہہ اٹھے گی بس بس میں بھر گئی، تیری عزت کی قسم! اور اس کا بعض حصہ بعض کو کھانے لگے گا۔ اس روایت کو شعبہ نے قتادہ سے نقل کیا۔
روایت میں قد م کالفظ آیاہے جس پرایمان لانافرض ہےاور اس کی حقیقت کےاندر بحث کرنابدعت ہےاور حقیقت کوعلم الہی کےحوالہ کردیناکافی ہے۔سلف صالحین کایہی عقیدہ ہے۔اللہ پاک ہرتشبیہ سےمنزہ ہے۔قرآن مجید میں صاف ارشادہے۔ لیس کمثلہ شئ (الشوریٰ:11) پس یہی کہنا مناسب امنا کما ھو باسماء ہ وصفاتہ بلا تاویل وتکیف ۔سند میں مذکور حضرت قتادہ بن نعمان انصاری عقبی بدری ہیں۔بعد کی سب جنگوں میں شریک ہوئے۔33ھ میں بعمر 65سال وفات پائی۔حضرت عمر فاروق نےآپ کانماز جنازہ پڑھایا ۔فضلائے صحابہ میں سے تھےرضی اللہ وارضاہ آمین ۔