You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ مَوْلَى ابْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ مِنْ أَفْرَى الْفِرَى أَنْ يُرِيَ عَيْنَيْهِ مَا لَمْ تَرَ
Narrated Ibn `Umar: Allah's Apostle said, The worst lie is that a person claims to have seen a dream which he has not seen.
ہم سے علی بن مسلم نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے عبد الصمد نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے ابن عمر رضی اللہ عنہ کے غلام عبد الرحمن بن عبداللہ بن دینار نے بیان کیا ‘ ان سے ان کے والد نے اور ان سے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سب سے بد ترین جھوٹ یہ ہے کہ انسان خواب میں ایسی چیز کو دیکھنے کا دعویٰ کرے جو اس کی آنکھوں نے نہ دیکھی ہو۔
لفظ افریٰ اسم تفضیل کا صیغہ ہے یعنی بہت ہی بڑا جھوٹ ۔ قال ابن یطال الفرےۃ الکذب العظیمۃ یتعجب منھا یعنی تعجب خیز بہت بڑے جھوٹ کو کہتے ہیں ۔ یہ جھوٹا خواب بنا نا ہی بڑا گناہ ہے ۔ اس سے اللہ تعالیٰ سب مسلمانوں کو محفوظ رکھے۔ آمین۔