You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ كُنَّا عِنْدَ عُمَرَ فَقَالَ نُهِينَا عَنْ التَّكَلُّفِ
Narrated Anas: We were with `Umar and he said, We have been forbidden to undertake a difficult task beyond our capability (i.e. to exceed the religious limits e.g., to clean the inside of the eyes while doing ablution).
ہم سے سلیمان بن حرب نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے حماد بن زید نے بیان کیا ‘ ان سے ثابت نے اور ان سے انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ہم عمر رضی اللہ عنہ کے پاس تھے تو آپ نے فرمایا کہ ہمیں تکلف اختیار کرنے سے منع کیا گیا ہے ۔
ابو نعیم نے مستخرج میں نکالا انس رضی اللہ عنہ سے کہ ہم حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس تھے وہ چار پیو ند لگے ہوئے ایک کرتہ پہنے تھے ۔ اتنے میں انہوں نے یہ آیت پڑھی وفاکھۃ وابا تو کہنے لگے فاکھۃ تو ہم کو معلوم ہے لیکن اباً کیا چیز ہے ۔ پھر کہنے لگے ہائیں ہم کو تکلیف سے منع کیا گیا اور اپنے تئیں آپ پکارنے لگے اور کہنے لگے اے عمر کی ماں کے بیٹے ! یہی تو تکلف ہے اگر تجھ کو یہ معلوم نہ ہو ا کہ اباً کیا چیز ہے تو کیا نقصان ہے ۔ ؟