You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي صَعْصَعَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَجُلًا سَمِعَ رَجُلًا يَقْرَأُ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ يُرَدِّدُهَا فَلَمَّا أَصْبَحَ جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ لَهُ ذَلِكَ وَكَأَنَّ الرَّجُلَ يَتَقَالُّهَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّهَا لَتَعْدِلُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ زَادَ إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ مَالِكٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَخْبَرَنِي أَخِي قَتَادَةُ بْنُ النُّعْمَانِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
Narrated Abu Sa`id Al-Khudri: A man heard another man reciting (in the prayers): 'Say (O Muhammad): He is Allah, the One. (112.1) And he recited it repeatedly. When it was morning, he went to the Prophet and informed him about that as if he considered that the recitation of that Sura by itself was not enough. Allah's Apostle said, By Him in Whose Hand my life is, it is equal to one-third of the Qur'an.
ہم سے اسماعیل بن ابی اویس نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا مجھ سے امام مالک نے بیان کیا ‘ ان سے عبد الرحمن بن عبد اللہ ابن عبد الرحمن بن ابی صعصعہ نے بیان کیا ‘ ان سے ان کے والد نے اور ان سے حضرت ابو سیع خدری نے رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ایک شخص نے ایک دوسرے شخص قتادہ بن نعمان کو بار بار قل ھو اللہ احد پڑھتے سنا ۔ صبح ہوئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر اس طرح واقعہ بیان کیا جیسے وہ اسے کم سمجھتے ہوں ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! یہ سورت تہائی قرآن کے برابر ہے ۔ اسماعیل بن جعفر نے امام مالک سے یہ بڑھا یا کہ ان سے عبد الرحمن نے ‘ ان سے ان کے والد نے اور ان سے ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے کہا کہ مجھے میرے بھائی قتادہ بن نعمان نے خبر دی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ۔
اس سورت کو سورہ اخلاص کہا گیا ہے ۔ اس میں جملہ اقسام کے شرک کی تردید کرتے ہوئے خالص توحید کی پیش کیا گیا ہے ۔ ا سکا ہر ہر لفظ توحید کا مظہر ہے ۔ مضامین قرآن کے تین حصے ہیں ۔ ایک حصہ توحید الٰہی اور اس کے صفات وافعال کا بیان‘دوسرا قصص کا بیان ‘ تیسرا احکام شریعت کا بیان تو قل ھو اللہ احد میں ایک حصہ موجود ہے ا س لیے اس صورت کا مقام تہائی قرآن کے برابر ہوا ۔ سورہ اخلاص کی تفسیر میں حضرت شاہ عبد العزیز فرماتے ہیں ” بعضے از علماءگفتہ اند کہ شرکت گاہے درعددمی باشد وآنر بلفظ احد نفی فرمود گا ہے در مرتبہ منصب می باشد و آنرا بلفظ صمد نفی فرمود وگاہے درنسبت می شد وآنر بلفظ لم یلد ولم یولد نفی فر مود وگاہے درکار تا ثیرمی باشدوآنرا بہ لہ کفوا احد نفی فرمودو بہمیں جہت ایں سورہ راسوہ اخلاص می گوید “ یعنی بعض علماءنے کہا ہے کہ شرکت بھی عدد میں ہوتی ہے جس کی لفظ احد سے نفی کردی گئی ہے اور کبھی شرکت مرتبہ اور منصب میں ہوتی ہے اس کی نفی لفظ صمد سے کی گئی ہے ۔ کبھی شرکت نسبت میں ہوتی ہے جس کا لفظ لم یلد ولم یولد سے نفی کی گئی ہے اور کبھی شرکت کا م اور تاثیر میں ہوتی ہے اس کی نفی لفظ ولم یکن لہ کفوااحد سے کی گئی ہے ۔ آگے حضرت شاہ صاحب فرماتے ہیں کہ دنیا کے مذاہب باطلہ پانچ ہیں ۔ اول دہریہ ‘ دوم فلاسفہ‘ سوم ثنویہ‘ چہادم یہوونصاریٰ پنجم مجوسیاں اور ہر ایک کے ذکر میں حضرت شاہ صاحب نے اس سورہ کا وہ کلمہ ذکر کیا ہے جس سے اس فرقہ کی تردید ہوتی ہے ۔ پس اس سورہ کو مسئلہ میں توحید میں جامع ومانع قرار دیا گیا ہے اسی لیے اس کی فضیلت ہے جو اس حدیث میں مذکور ہے ۔