You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ أَخْبَرَنِي شَرِيكُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي نَمِرٍ عَنْ كُرَيْبٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ بِتُّ فِي بَيْتِ مَيْمُونَةَ لَيْلَةً وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَهَا لِأَنْظُرَ كَيْفَ صَلَاةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِاللَّيْلِ فَتَحَدَّثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَ أَهْلِهِ سَاعَةً ثُمَّ رَقَدَ فَلَمَّا كَانَ ثُلُثُ اللَّيْلِ الْآخِرُ أَوْ بَعْضُهُ قَعَدَ فَنَظَرَ إِلَى السَّمَاءِ فَقَرَأَ إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ إِلَى قَوْلِهِ لِأُولِي الْأَلْبَابِ ثُمَّ قَامَ فَتَوَضَّأَ وَاسْتَنَّ ثُمَّ صَلَّى إِحْدَى عَشْرَةَ رَكْعَةً ثُمَّ أَذَّنَ بِلَالٌ بِالصَّلَاةِ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ خَرَجَ فَصَلَّى لِلنَّاسِ الصُّبْحَ
Narrated Ibn `Abbas: Once I stayed overnight at the house of (my aunt ) Maimuna while the Prophet was with her, to see how was the night prayer of Allah s Apostle Allah's Apostle talked to his wife for a while and then slept. When it was the last third of the night (or part of it), the Prophet got up and looked towards the sky and recited the Verse:-- 'Verily! In the creation of the Heavens and the Earth....there are indeed signs for the men of understanding.' (3.190) Then He got up and performed the ablution, brushed his teeth and offered eleven rak`at. Then Bilal pronounced the Adhan whereupon the Prophet offered a two-rak`at (Sunna) prayer and went out to lead the people in Fajr (morning compulsory congregational prayer.
ہم سے سعید بن ابی مریم نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم کو محمد بن جعفر نے خبر دی، انہوں نے کہا مجھے شریک بن عبداللہ بن ابی نمر نے خبر دی، انہیں کریب نے اور ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ ایک رات میں نے ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کے گھر گزاری اس رات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں کے پاس تھے۔ میرا مقصد رات میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز دیکھنا تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تھوڑی دیر تو اپنی اہلیہ کے ساتھ بات چیت کی پھر سو گئے۔ جب رات کا آخری تہائی حصہ یا بعض حصہ باقی رہ گیا تو آپ اٹھ بیٹھے اور آسمان کی طرف دیکھ کر یہ آیت پڑھی «إن فی خلق السموات والأرض» بلاشبہ آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں عقل رکھنے والوں کے لیے نشانیاں ہیں پھر اٹھ کر آپ نے وضو کیا اور مسواک کی، پھر گیارہ رکعتیں پڑھیں، پھر بلال رضی اللہ عنہ نے نماز کے لیے اذان دی اور آپ نے دو رکعت نماز پڑھی، پھر باہر آ گئے اور لوگوں کو صبح کی نماز پڑھائی۔
آیت ان فی خلق السموات والارض الخ، میں اللہ تعالیٰ نےآسمان وزمین کی پیدائش اوراس میں غورکرنے کاذکر فرمایا ہے۔اللہ تعالیٰ کی صفات فعلیہ میں اختلاف ہے۔حضرت امام ابوحنیفہ نےان کوبھی قدیم کہاہےاور اشعری اورمحقیقین اہل حدیث کہتے ہیں کہ صفات فعلیہ جیسے کلام ،نزول ،استواء تکوین وغیرہ یہ سب حادث ہیں اور ان کے حدوث سےپروردگار کاحدوث لازم نہیں آتا اوریہ قاعدہ فلاسفہ کاباندھا ہواکہ حوادث کامحل بھی حادث ہوتاہےمحض غلط اورلغو ہے۔اللہ تعالیٰ نےبےشمار کام کرتاہے۔ فرمایا کل یوم ھو فی شان پھر کیا اللہ حادث ہےہرگز نہیں وہ قدیم ہےاب جن لوگوں نےصفات کوبھی قدیم کہاہےان کا مطلب یہ ہےکہ اصل صفت قدیم ہےمگر اس کاتعلق حادث ہے۔مثلا خلق کی صفت قدیم ہےلیکن زید سےاس کاتعلق حادث ہےاسی ح صفت استواء قدیم ہےمگر عرش سےاس کاتعلق حادث ہے۔ام المؤمنین حضرت میمونہ ؓ ام الفضل حضرت عباس ؓ کی بیوی کی بہن ہیں جو بیوہ ہوگئی تھیں بعد میں خودحضرت عباس کی درخواست پران کاحرم نبوی میں داخلہ ہوا۔نکاح خود حضرت عباس ؓ نے پانچ سودرہم مہر پرکیا۔یہ حضور ﷺ کاآخری نکاح تھا جوماہ ذی القعدہ سنہ 7ھ میں بمقام سرف ہوا۔بہت ہی نیک خدا ترس خاتون تھیں۔سنہ 51ھ میں بمقام سرف ہی انتقال فرمایا اوراسی جگہ دفن ہوئیں ۔عائشہ ؓ کابیان ہےکہ میمونہ ؓ صالحہ اورنیک نام اورہم سب سے زیادہ تقویٰ والی تھیں۔وہ اپنے قرابت داروں سےبہت سلوک کرتی تھیں۔رضی اللہ عنہا وارضاھا(آمین)