You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ قَالَ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ وَحُصَيْنٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ مِنْ اللَّيْلِ يَشُوصُ فَاهُ
Narrated Hudhaifa: When the Prophet (p.b.u.h) got up at night (for the night prayer), he used to clean his mouth .
ہم سے محمد بن کثیر نے بیان کیا، کہ ہمیں سفیان ثوری نے منصو بن معمر اور حصین بن عبد الرحمن سے خبر دی، انہیں ابووائل نے، انہیں حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب رات کو اٹھتے تو منہ کو مسواک سے خوب صاف کر تے۔
ان جملہ احادیث سے حضرت امام رحمہ اللہ نے یہ نکالا کہ جمعہ کی نماز کے لیے بھی مسواک کرنا چاہیے۔ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر نماز کے لیے مسواک کی تاکید فرمائی تو جمعہ کی نماز کے لیے بھی اس کی تاکید ثابت ہوئی۔ اس لیے بھی کہ جمعہ میں زیادہ لوگوں کا اجتماع ہوتا ہے، اس لیے منہ کا صاف کرنا ضروری ہے تاکہ منہ کی بدبو سے لوگوں کو تکلیف نہ ہو۔