You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام مسلم بن الحجاج النيسابوري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
أَخْبَرَنِي عَمْرٌو النَّاقِدُ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، قَالُوا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «إِذَا حَضَرَ الْعَشَاءُ، وَأُقِيمَتِ الصَّلَاةُ، فَابْدَءُوا بِالْعَشَاءِ»
Anas b. Malik reported the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) saying: When the supper is brought and the prayer begins, one, should first take food
سفیان بن عیینہ نے زہری سے ، انھوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے اور انھوں نے نبی اکرم ﷺ سے روایت کی ، آپ نے فرمایا :’’ جب رات کا کھا نا آ جائے اور نماز کے لیے تکبیر (بھی )کہہ دی جائے تو پہلے کھانا کھا لو
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 188 ´نمازی كو پہلے کھانا تناول کر لینا چاہئے تاکہ نماز کے خشوع میں نقص پیدا نہ ہو` «. . . ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «إذا قدم العشاء فابدءوا به قبل ان تصلوا المغرب . . .» ”. . . رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جب شام کا کھانا پیش کیا گیا ہو تو مغرب کی نماز ادا کرنے سے پہلے کھانا کھا لو . . .“ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/باب الحث على الخشوع في الصلاة: 188] لغوی تشریح: «قُدِّمَ» تقدیم سے مجہول کا صیغہ ہے جس کے معنی ہیں: حاضر کیا گیا، پیش کیا گیا۔ «اَلْعَشَاءُ» ”عین“ پر فتحہ اور آخر میں مد کے ساتھ ہے۔ رات کا کھانا۔ مطلب اس کا یہ ہے کہ نماز شروع کرنے سے پہلے اگر کھانا تیار ہو چکا ہو (اور بھوک لگی ہو) تو پہلے کھانا تناول کر لینا چاہئے تاکہ نماز کے خشوع میں نقص پیدا نہ ہو کیونکہ بھوک کی صورت میں دھیان کھانے کی طرف ہی رہے گا۔ بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 188