You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام مسلم بن الحجاج النيسابوري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ أَحَدَكُمْ، إِذَا قَامَ يُصَلِّي جَاءَهُ الشَّيْطَانُ فَلَبَسَ عَلَيْهِ، حَتَّى لَا يَدْرِيَ كَمْ صَلَّى، فَإِذَا وَجَدَ ذَلِكَ أَحَدَكُمْ، فَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ»
Abu Huraira reported: The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: When any one of you stands up to pray, the devil comes to him and confuses him to that he does not know how much he has prayed. If any one of you has such an experience he should perform two prostrations while sitting down (in qa'da).
امام مالک نے ابن شہاب (زہری )سے ، انھوں نے ابوسلمہ بن عبدالرحمن سے اور انھوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ’’بلا شبہ تم میں سے کوئی جب نماز پڑھنے کے لیے کھڑا ہوتا ہے تو شیطان آکر اسے التباس (شبہ )میں ڈالتا ہے حتی کہ وہ نہیں جانتا کہ اس نے کتنی (رکعتیں )پڑھی ہیں ۔ تم میں سے کوئی جب یہ (کیفیت ) پائے تووہ (آخری تشہد میں )بیٹھے ہوئے دو سجدے کر لے ۔‘‘
حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث موطا امام مالك رواية ابن القاسم 133 ´اگر آدمی نماز میں بھول جائے تو کیا کرے` «. . . ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: إن احدكم إذا قام يصلي جاءه الشيطان فلبس عليه حتى لا يدري كم صلى، فإذا وجد ذلك احدكم فليسجد سجدتين وهو جالس . . .» ”. . . سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی آدمی نماز پڑھتا ہے تو اس کے پاس شیطان آ کر اس کی نماز کے بارے میں شک و شبہ ڈالتا ہے حتیٰ کہ اسے یہ پتا نہیں ہوتا کہ وہ کتنی نماز پڑھ چکا ہے۔ اگر تم میں سے کوئی شخص ایسی حالت پائے تو بیٹھے بیٹھے (آخری تشہد کے آخر میں) دو سجدے کرے . . .“ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم: 133] تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 1232، و مسلم 389/82 بعدح 529، من حديث ما لك به] تفقه: ➊ خنزب نامی شیطان کا یہ کام ہے کہ وہ نمازیوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتا ہے۔ [ديكهئے: صحيح مسلم 2203/68] ● غنیتہ الطالبین کی ایک موضوع (من گھڑت) روایت میں شیطان کے بارے میں ”حدیث“ کا لفظ آیا ہے جو کہ کتابت کی غلطی ہے۔ ➋ نماز میں بھول چوک ہو جانے پر سجدہ سہو واجب و مسنون ہے۔ ● رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا: «لِكُلِّ سَهْوٍ سَجْدَتَانِ بَعْدَ مَا يُسَلِّمُ» ”ہر سہو کے لئے سلام کے بعد دو سجدے ہیں۔“ [سنن ابي داود: 1038، وسنده حسن] تنبیہ: دوسرے دلائل کو مدنظر رکھتے ہوئے سہو کے دو سجدے سلام سے پہلے بھی جائز ہیں اور سلام کے بعد بھی۔ ➌ شیعوں کے امام ابن بابویہ القمی نے لکھا ہے: «إن الغلاة والمفوضة لعنهم الله ينكرون سهو النبى صلى الله عليه وسلم.... وإنما أسهاه ليعلم أنه بشر مخلوق فلا يتخذ ربا معبودا دونه وليعلم الناس بسهوه حكم السهو» ”اللہ تعالی کی غالیوں اور مفوضہ (رافضیوں) پر لعنت ہو، یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سہو (بھول) کا انکار کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔ اللہ نے آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) کو اس لئے بھلایا تاکہ معلوم ہو جائے کہ آپ بشر مخلوق ہیں اور لوگ آپ کو رب معبود نہ بنا لیں، دوسرے یہ کہ لوگوں کو سہو کے احکام مسائل معلوم ہو جائیں۔“ [من لايحضره و الفقيه ج 1ص 234] ➍ سجدہ سہو میں صرف ایک طرف سلام پھیرنا کسی حدیث سے ثابت نہیں ہے۔ ● فتاویٰ عالمگیری میں بغیر دلیل کے لکھا ہوا ہے: ”صحیح مسئلہ یہ ہے کہ ایک طرف سلام پھیرے یہی جمہور کا مذہب ہے۔“ [1125/1] ● جمہور کی طرف یہ انتساب واقعہ کے خلاف اور حوالے کے بغیر ہونے کی وجہ سے مردود ہے۔ موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی، حدیث\صفحہ نمبر: 24