You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام مسلم بن الحجاج النيسابوري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
و حَدَّثَنَاه زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ح و حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا أَبُو النَّضْرِ قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَمِّهِ الْمَاجِشُونِ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ الْأَعْرَجِ بِهَذَا الْإِسْنَادِ وَقَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اسْتَفْتَحَ الصَّلَاةَ كَبَّرَ ثُمَّ قَالَ وَجَّهْتُ وَجْهِي وَقَالَ وَأَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ وَقَالَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ الرُّكُوعِ قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ وَقَالَ وَصَوَّرَهُ فَأَحْسَنَ صُوَرَهُ وَقَالَ وَإِذَا سَلَّمَ قَالَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي مَا قَدَّمْتُ إِلَى آخِرِ الْحَدِيثِ وَلَمْ يَقُلْ بَيْنَ التَّشَهُّدِ وَالتَّسْلِيمِ
A'raj reported that when the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) would start the prayer, he would pronounce takbir (Allah-o-Akbar) and then say: I turn my face (up to Thee), I am the first of the believers; and when he raised his head from ruku' he said: Allah listened to him who praised Him; O our Lord, praise be to Thee; and he said: He shaped (man) and how fine is his shape? And he (the narrator) said: When he pronounced salutation he said: O Allah, forgive me my earlier (sins), to the end of the hadith; and he did not say it between the Tashahhud and salutation (as mentioned above).
عبدالعزیز بن عبداللہ بن ابی سلمہ نے اپنے چچا الماجثون(یعقوب) بن ابی سلمہ سے اور انھوں نے (عبدالرحمان ) اعرج سے اسی سند کے ساتھ یہی حدیث بیان کی اور کہا:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز کا آغاز فرماتے تو اللہ اکبر کہتے،پھر د عا پڑھتے:وجہت وجہیی اس میں (کے بجائے)انا من المسلمین اور میں اطاعت وفرمانبرداری میں اولین (مقام پر فائز) ہوںکے الفاظ ہیں اور کہا:جب آپ رکوع سے اپنا سر اٹھاتے توسمع اللہ لمن حمدہ ربنا ولک الحمد کہتے اورصورہ(اس کی صورت گری کی)کے بعد فاحسن صورہ(اس کو بہترین شکل وصورت عنایت فرمائی) کے الفاظ کہے اور کہا جب سلام پھیرتے تو کہتے: اللہم اغفرلی ما قدمت اے اللہ! بخش دے جو میں نے پہلے کیا۔حدیث کے آخر تک اور انھوں نے تشہد اور سلام پھیرنے کے درمیان کے الفاظ نہیں کہے۔
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 212 ´نماز کی صفت کا بیان` «. . . وعن علي بن أبي طالب رضي الله عنه عن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: أنه كان إذا قام إلى الصلاة قال: «وجهت وجهي للذي فطر السموات والأرض» إلى قوله: «...من المسلمين، اللهم أنت الملك لا إله إلا أنت أنت ربي وأنا عبدك..» إلى آخره . رواه مسلم وفي رواية له: إن ذلك في صلاة الليل. . . .» ”. . . ´سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز کیلئے کھڑے ہوتے تو پہلے یہ دعا پڑھتے کہ «وجهت وجهي للذي فطر السموات والأرض ...... من المسلمين، اللهم أنت الملك لا إله إلا أنت أنت ربي وأنا عبدك .... إلى آخره» ”میں نے اپنے چہرے کو آسمانوں اور زمینوں کے خالق کی طرف متوجہ کیا اور میں مشرکوں سے نہیں۔ میری نماز و قربانی، میرا جینا و مرنا اللہ رب العزت ہی کے لئے ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کا مجھے حکم ہے اور میں مسلمانوں میں سے ہوں۔ اے اللہ! تو ہی مالک، تو ہی معبود ہے، تو میرا رب اور میں تیرا بندہ ہوںٍ ٍ“ (آخر تک) اور مسلم ہی کی ایک روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ رات کہ نماز (تہجد) میں پڑھا کرتے تھے۔ . . .“ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/باب صفة الصلاة: 212] لغوی تشریح: «إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ» جب نماز کے لئے کھڑے ہوتے، سے مراد ہے تکبیر تحریمہ کے بعد دعائے افتتاح یا دعائے استفتاح کے طور پر پڑھتے۔ «وَجَّهْتُ» توجیہ سے ماخوذ ہے۔ میں نے چہرہ پھیر لیا۔ «فَطَرَ» خلق کے معنی میں ہے، یعنی پیدا کیا۔ «مِنَ الْمُسْلِمِين» تک۔ اس بارے میں دو روایتیں مروی ہیں۔ ایک روایت میں: «أَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِيْنَ» ہے۔ ”میں پہلا مسلمان (مطیع فرمان بندہ) ہوں۔“ یہ آیت قرآنی میں مذکور لفظ کا لحاظ رکھتے ہوئے ہے۔ اور دوسرا: «أَنَا مِنَ الْمُسْلِمِيْنَ» معنی کا لحاظ رکھتے ہوئے ہے۔ مصنف نے اسی جانب اشارہ کیا ہے۔ مکمل آیات اس طرح ہیں: پہلی آیت ہے: «إِنِّي وَجَّهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِيْ فَطَرَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ حَنِيفًا وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ» [الأنعام 6: 79] اور دوسری آیت ہے: «إِنَّ صَلَاتِيْ وَنُسُكِيْ وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِيْ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ * لَا شَرِيْكَ لَهُ وَبِذٰلِكَ أُمِرْتُ وَأَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِيْنَ» [الأنعام 6: 162۔ 163] ”میں نے اپنا رُخ اس ذاتِ اقدس کی جانب کر لیا جو آسمانوں اور زمین کی خالق ہے، یکسو ہو کر، اور میں مشرکین میں سے نہیں ہوں۔ یقیناًً میری نماز، میری ہر عبادت، میرا جینا اور میرا مرنا (سب کچھ) اسی اللہ کے لیے ہے جو تمام جہانوں کا مالک وپروردگار ہے۔ اس کا کوئی شریک نہیں (ذات وصفات اور حقوق واختیارات میں۔) اسی کا مجھے حکم دیا گیا ہے اور میں مطیع فرمان بندوں میں سے ہوں۔“ ان آیات کو پڑھنے کے بعد آپ «اَللّٰهُمَّ! أَنْتَ الْمَلِكُ . . .» إلخ دعا پڑھتے۔ «إِلٰي آخِرِهٖ» یعنی اس معروف دعا کو آخر تک پڑھتے: «اَللّٰهُمَّ! أَنْتَ الْمَلِكُ لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ، أَنْتَ رَبِّي وَأَنَا عَبْدُكَ، ظَلَمْتُ نَفْسِي وَاعْتَرَفْتُ بِذَنْبِي فَاغْفِرْلِي ذُنُوبِي جَمِيعًا، إِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ، وَاهْدِنِي لِأَحْسَنِ الْأَخْلَاقِ، لَا يَهْدِي لِأَحْسَنِهَا إِلَّا أَنْتَ، وَاصْرِفْ عَنِّي سَيِّئَهَا، لَا يَصْرِفُ عَنِّي سَيِّئَهَا إِلَّا أَنْتَ، لَبَّيْكَ، وَسَعْدَيْكَ وَالْخَيْرُ كُلُّهُ فِي يَدَيْكَ، وَالشَّرُّ لَيْسَ إِلَيْكَ أَنَا بِكَ وَإِلَيْكَ، تَبَارَكْتَ وَتَعَالَيْتَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ» ”اے اللہ! تو ہی بادشاہ ہے، تیرے سوا کوئی آقا و مالک نہیں۔ تو ہی میرا آقا و پروردگار ہے اور میں تیرا بندہ و غلام ہوں۔ میں نے (یقیناًً) اپنی جان پر ظلم کیا اور میں نے اپنے گناہ کا اعتراف کیا، لہٰذا میرے سارے گناہ بخش دے۔ حقیقت بھی یہی ہے کہ تیرے سوا کوئی اور گناہ بخش نہیں سکتا۔ میری عمدہ اور اچھے اخلاق کی طرف رہنمائی فرما، تیرے سوا بہترین اخلاق کی راہ کوئی دوسرا نہیں دکھا سکتا۔ مجھ سے میری بری خصلتیں ہٹا دے اور حقیقت بھی یہی ہے کہ تیرے سوا برے اخلاق کو کوئی بھی ہٹا نہیں سکتا۔ بار بار تیرے حضور حاضر ہوں اور تیرا فرمانبردار ہوں۔ بھلائی ساری کی ساری تیرے ہاتھوں میں ہے اور برائی تیری جانب منسوب نہیں کی جا سکتی۔ میں تیرے ساتھ (ہی قائم) ہوں اور تیری جانب (ہی لوٹنے والا) ہوں۔ تو ہی بہت برکت والا اور بہت بلندی و برتری والا ہے۔ بخشش و خطا بخشی کا تجھی سے طلبگار ہوں اور توبہ کی صورت میں تیری جناب میں رجوع کرتا ہوں۔“ مشہور محقق و محدث مولانا عبدالرحمٰن مبارک پوری رحمہ اللہ نے ترمذی کی شرح [تحفة الأحوذي: 203] میں اس حدیث پر عالمانہ گفتگو کی ہے۔ وہ بیان کرتے ہیں کہ یہ حدیث مسلم شریف کے باب صلاۃ اللیل میں دو طریق سے منقول ہے۔ ان دونوں طرق میں سے کسی میں بھی یہ نہیں ہے کہ یہ دعا آپ رات کی نماز میں پڑھتے تھے، نیز اس حدیث کو ترمذی نے ابواب الدعوات [حديث: 3421، 3422، 3423] میں تین طرق سے روایت کیا ہے۔ تینوں میں سے کسی میں بھی یہ نہیں ہے کہ یہ دعا آپ نماز شب میں پڑھتے تھے بلکہ اس کے برعکس جامع الترمذی ہی کی ایک روایت [3423] میں ہے کہ جب آپ فرض نماز کی ادائیگی کے لیے کھڑے ہوتے تو اس موقع پر یہ دعا پڑھتے۔ اور امام ابوداود رحمہ اللہ نے اپنی سنن کی کتاب [الصلاة، باب «ما يستفتح به الصلاة من الدعاء»، حديث: 760، 761] میں بھی دو طریق سے یہ روایت نقل کی ہے۔ ان میں سے کسی میں بھی یہ نہیں ہے کہ یہ دعا آپ رات کی نماز میں مانگتے تھے بلکہ ان میں سے ایک میں تو یہ ہے کہ آپ جب فرض نماز کی ادائیگی کے لیے کھڑے ہوئے تو اس وقت یہ دعا مانگتے۔ اور سنن دراقطنی کی ایک روایت میں ہے: جب آپ فرض نماز کا آغاز فرماتے تو اس وقت «وَجَّهْتُ وَجْهِيَ....» الخ پڑھتے۔ [سنن دارقطني: 287/1 - 296] امام شوکانی رحمہ اللہ نے اپنی مشہور ومعروف کتاب نیل الاوطار میں کہا ہے کہ امام ابن حبان رحمہ اللہ نے بھی اسی طرح اس حدیث کی تخریج کی اور اتنا اضافہ نقل کیا ہے کہ جب آپ فرض نماز کے لیے کھڑے ہوتے، اس وقت یہ پڑھتے۔ اور اسی طرح امام شافعی رحمہ اللہ نے بھی اسے روایت کیا ہے، انہوں نے بھی فرض نماز کی قید لگائی ہے۔ ان دونوں کے علاوہ دوسروں نے بھی اسی طرح کہا: ہے۔ یہ قول کہ یہ دعا نفلی نماز کے ساتھ مخصوص ہے اور فرض نماز میں مشروع نہیں باطل ہے۔ مزید تفصیل کے لئے دیکھئے: [نيل الأوطار: 215/2 - 217] بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 212